سوشل میڈیا پر غیراخلاقی ویڈیوز چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر غیراخلاقی مواد پھیلانے والوں کو گرفتارکریں گے وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ایسے مواد کو برداشت نہ کیا جائے ایسے مواد کو بلیک میلنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ایسے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے غیراخلاقی ویڈیوز، تصاویر سمیت اس نوع کا گند پھیلانے والوں کا صفایا کرینگے،ایف آئی اے اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی ہیں،

قبل ازیں وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیوز کا نوٹس لے لیا ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جعلی ویڈیوز بنانے اور پھیلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، ویڈیوز بنانے اور پھیلانے والوں پر قید اور جرمانہ کیا جائے گا،ایف آئی اے ترجمان کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ ایسی ویڈیوز شیئر نہ کریں۔

خاتون صحافی جویریہ صدیق کا کہنا ہے کہ ٹائم لائن پر کچھ ٹویٹ دیکھے ویڈیوز کا تذکرہ دیکھا اور بہت حیرت ہوئی یہ صحافیوں اور سیاست دانوں کی طرف سے تھے ان سب سے گزارش ہے اپنے اپنے ویڈیو سینٹرز پر تالے لگائیں اور اللہ سے اپنے گناہوں کی توبہ کریں۔ برائی کو اعلانیہ کرنا بھی برائی ہی ہے۔کراما کاتیبن سب دیکھ کر لکھ رہے ہیں۔

قبل ازیں اینکر و صحافی غریدہ فاروقی کہتی ہیں کہ گزشتہ9سال سےمسلسل میری کردارکُشی جاری ہے؛ فیک تصاویر ،ویڈیوز ،فحش زبان کےاستعمال سمیت کیا کیابےہودہ حربےاستعمال نہیں کیے جاتےرہے جو خواتین کیلئےتصورکرنابھی محال؛لیکن پہلے پارٹی اورپھر حکومتی سطح پر نہ صرف اسکی حوصلہ افزائی بلکہ مکمل سپورٹ بھی۔اب وہ لوگ اپنی اصل ویڈیو سے خوفزدہ ہیں۔

Shares: