مزید دیکھیں

مقبول

اتنا عرصہ ہوگیا، ارشد شریف کیس میں تاخیر کیوں ہوئی،سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ارشد شریف قتل...

فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کی بیوی شوہر کیخلاف فیملی کورٹ پہنچ گئی

معروف فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کے خلاف ان کی...

سیالکوٹ: گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 15 دکانداروں پر بھاری جرمانے

سیالکوٹ ِ,باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہدریاض) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل...

لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا بدبخت پکڑاگیا ، مقدمہ درج

لاہور:لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا بدبخت پکڑاگیا ، اطلاعات کے مطابق لاہور میں مدعیہ ثمیہ فرحت نامی خاتون نے ایف آئی اے کو درخواست دی کہ فرحان خالد بن خالد محمود نامی بدقماش نوجوان نے اس کی بیٹی کی تصویریں اتار کر اسے بلیک میل کرنے کے لیے دھمکیاں دے رہا ہے ،

مدعیہ ثمینہ فرحت کے درخواست پر ایکش لیتے ہوئے ایف آئی اے لاہور نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کی طرف سے تشکیل دی جانے والی ٹیم جس میں ہیڈ کانسٹیبل مبقول احمد ، منصور حسیین کو مس عظمیٰ اسلم کے تابع رہتے ہوئے کارروائی کا حکم دیا ،پولیس نے اس موقع پر فرحان خالد سے ایک موبائل فون اور قابل اعتراض مواد بھی حاصل کرلیا ، اس کے علاوہ فیس بک ایپلی کیشن جس کے ذریعے ملزم نے یہ حرکت کی وہ بھی تحویل میں لے لی ہے ،

باغی ٹی وی کے مطابق قابل اعتراض اور مضبوظ شواہد ملنے کے بعد ملزم فرحان خالد کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا ، ایف آئی اے نے ملز م کا موبائل فون اپن تحویل میں‌لے لیا ہے، اطلاعات کے مطابق ملزم فرحان خالد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، مدعیہ نے پولیس کو بتایا کہ ملزم فرحان خالد سے چند سال قبل ایک گاڑی خریدی تھی جس دوران یہ شخص اسی سلسلے میں ہمارے گھر آیا اور پھر اس قسم کی قبیح حرکت کردکھائی ،

اطلاعات کے مطابق ملزم فرحان خالد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس اب ملزم سے مزید تفتیش کرے گی اور پتہ لگائے گی کہ یہ ملزم مزید کن کن جرائم میں ملوث ہے