ایف آئی اے کا جعلی کرونا ٹیسٹ رپورٹ دینے والی لیبارٹریوں کے خلاف کریک ڈاؤن

0
58

اسلام آباد: ایف آئی اے کا جعلی کرونا ٹیسٹ رپورٹ دینے والی لیبارٹریوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،اطلاعات ہیں کہ ایف آئی اےنے آج اسلام آباد میں موجود جعلی کرونا ٹیسٹ رپورٹ دینے والی لیبارٹریوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے اور بڑے بڑےنام قانون کی گرفت میں آچکے ہیں‌

اس حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر G8 اور Blue area میں قائم ٹیسٹنگ لیبز Biogene Lab and Diagnostic اور Nimra Diagnostic کے خلاف ایکشن لیا گیاہے

یہ بھی بتایا گیاہے کہ دونوں لیبارٹریز کے مالکان اور ملوث ملازمین کے خلاف مقدمات درج کیئے گئے ہیں

اسلام آباد سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہےکہ دونوں لیبارٹریز کی طرف سے جاری کردہ جعلی Negative رپورٹ کو ایف آئی اے امیگریشن حکام نے مشکوک جانتے ہوئے بغرض قانونی کارروائی FIA اسلام آباد زون بھجوایا.دوران انکوائری ایئرپورٹ سے بھجوائی گئی رپورٹس کا ریکارڈ لیبارٹریوں کے سسٹم اور مینول ریکارڈ میں نہ پایا گیا.

یہ بھی حقائق سامنے آئے ہیں‌ کہ لیبارٹری ملازمان اور مالکان کے ٹریول ایجنٹس کےساتھ whatsapp پر رابطے تھے .یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ٹریول ایجنٹس دونوں لیبارٹریز میں تعینات عملے کو صرف پاسپورٹ کی کاپی اور ٹکٹ بھجواتے تھے.

اسلام آباد سے آمدہ اطلاعات میں یہ بھی بتایا گیاہے کہ جنکی بغیر سیمپل کے پانچ سے دس منٹ میں نیگیٹو کرونا رپورٹ تیار کر کے ٹریول ایجنٹ کو واپس بھجوائی جاتی تھی.جعلی رپورٹ صرف بیرون ملک سفر کرنے والے مسافران کو دی جاتی تھی.سکینڈل میں دیگر لیبارٹریز, ایئرلائنز اور سرکاری اہلکاران کے ملوث ہونے والے افراد گرفتار ہوچکے ہیں‌

اس سلسلے میں ڈائریکٹر اسلام آباد زون وقار احمد چوہان کی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر زبیر احمد شیخ کی سربراہی میں نے ریڈنگ ٹیم تشکیل دی گی.ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئےNIH کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی 2 labs کے نو ملازمین کو گرفتار کیا.ملزمان چند روپوں کی خاطر بغیر کسی sample کے جعلی covid رپورٹس بنانے میں ملوث پائے گئے.

ملزمان نے نہ صرف جعلی رپورٹ جاری کی بلکہ قیمتی جانوں سے کھیلتے ہوئے ملک پاکستان کے صحت کی پالیسی کو انٹرنیشنل لیول پر بد نام کرنے کی کوشش کی.ملزمان کا مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کرلیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے. ڈائریکٹر اسلام آباد زون وقار احمد چوہان کا کہنا ہے کہ ملک پاکستان کی بدنامی کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا.

Leave a reply