سرگودھا ۔ ایف آئی اے حرکت میں آگئی۔ نجی ہاٶسنگ سوساٸٹی اور محکمہ سوٸی گیس عملہ کیخلاف مقدمہ درج ۔
سرگوھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کو شہری کی طرف سے ایک سال قبل دی گئی درخواست پر نجی ہائوسنگ سوسائٹی رضا گارڈن کی انتظامیہ سمیت محکمہ سوئی گیس کے عملہ کے خلاف بغیر منظوری کے پائپ لائن بچھانے اور عوام سے ہزاروں روپے رشوت وصول کر کے غیر قانونی طور پر میٹر کنکشن لگانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ہائوسنگ سوسائٹی رضا گارڈن کے رہائشی علی رضا باجوہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سرکل سرگودھا کو درخواست گزاری کہ نجی ہائوسنگ سوسائٹی رضا گارڈن کی انتظامیہ نے محکمہ سوئی گیس کے عملہ سے ملی بھگت کر کے رضا گارڈن فیز ٹو میں نہ صرف غیر قانونی طور پر بغیر منظوری کے گیس پائپ لائن بچھالی ہے ۔ بلکہ فیز ٹو کے رہائشیوں سے ہزاروں روپے رشوت وصول کر کے غیر قانونی طور پر میٹر کنکشن بھی لگائے جا رہے ہیں ۔ جس پر محکمہ ایف آئی اے کی ٹیم نے شہری کی درخواست ہر رات گئے اپنی ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر نہ صرف غیر قانونی طور پر بچھائی گئی پائپ لائن برآمد کر لی ۔
ایف آئی اے حرکت میں آگئی، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی اور محکمہ سوئی گیس کے خلاف مقدمہ درج #Pakistan #Baaghitv #SuiGas #FIA@DC_Sgd @sargodhapolice@CMPunjabPK @UsmanAKBuzdar @GovtofPunjabPK @MoLawJusticeof1 pic.twitter.com/iNHcyk3mJz
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) January 17, 2021
بلکہ میٹر کنکشن بھی اتار لیے ۔ محکمہ ایف آٸی اے نے نجی ہائوسنگ سوسائٹی رضا گارڈن کی انتظامیہ سمیت محکمہ سوئی گیس کے سرویئر غلام حسین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ تا حال کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی ہے ۔