5 خواتین سمیت 100سےزائد انسانی اسمگلراشتہاری قرار،ریڈبک میں شامل،انتہائی مطلوب،ایف آئی اے نے وارننگ دے دی

اسلام آباد :انسانوں کی اسمگلنگ میں ملوث کرداروں کو بے نقاب کردیا گیا ، اطلاعات کے مطابق آج ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاریوں کی ریڈ بک جاری کردی ہے۔ ریڈ بک میں ملک بھر سے سو افراد کو انتہائی مطلوب اور اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔ انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی فہرست میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔

ذرائع کےمطابق ایف آئی اے کی طرف سے جاری کی گئی ریڈ بک میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارلحکومت میں گذشتہ سال کے 28 جبکہ رواں سال 3 انسانی اسمگلرز کا اضافہ ہوا۔ پنجاب میں کل 43 افراد انسانی اسمگلنگ میں اشتہاری ہیں، جن میں 2018ء کے 39 جبکہ 4 افراد رواں سال شامل کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث بہت خطرناک مافیا کا انکشاف ہوا ہے. ایف آئی اے کی جانب سے جاری کردہ ریڈ بک میں سندھ کے 12، بلوچستان کے دو انسانی اسمگلر شامل ہیں۔ 2018ء کے 93 انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز میں سے ایک سال کے دوران صرف 19 کو گرفتار کیا گیا

Comments are closed.