ایف آئی اے کا غیر قانونی ٹریول ایجنسی پر چھاپہ
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کراچی نے غیر قانونی ٹریول ایجنسی پر چھاپہ مار کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
جمعرات کو ترجمان ایف آئی اے سندھ کے مطابق ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے بہادر آباد کے علاقے میں کاروان زائر الحسین ٹریول اینڈ ٹور سروسز پر چھاپہ مار کر عابد حسین اور احمر آفاق کو گرفتار کرلیاہے ۔
گرفتارملزمان اپنے ساتھی ارشد حسین کے ساتھ غیر قانونی ٹریول ایجنسی کا دفتر چلا رہے تھے۔ ایف آئی اے کی ٹیم نے پاسپورٹ ، مختلف ٹریول ایجنسیوں کے جعلی لیٹر ہیڈز ، وزیٹنگ کارڈ ، اوکے ٹو بورڈ سٹیمپ اور دیگر سامان برآمدکرلیا۔گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔