سنگین جرائم اور جعلی ویزے پر 4 مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا
ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر بڑی کاروائیاں،سنگین مقدمات اور جعلی ویزے میں مطلوب 4 ملزمان گرفتار کر لئے گئے،گرفتار ملزمان میں سہیل انجم, محمد اشرف، عبدالعزیز اور محمد سرور شامل ہیں،ملزم سہیل انجم اور محمد اشرف پنجاب پولیس کو مطلوب تھے۔ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے۔ملزمان کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھے،ملزم سہیل انجم کو یو اے ای سے پاکستان پہنچنے پر گرفتار کیا گیا،ملزم کا تعلق سوات سے ہے،ملزم سہیل انجم کے خلاف سال 2012 میں صدر پولیس اسٹیشن چکوال میں مقدمہ درج تھا،ملزم محمد اشرف کو سعودی عرب سے پاکستان پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔ملزم محمد اشرف کا تعلق ناروال سے ہے۔ملزم کے خلاف رواں سال تھانہ شاہ غریب ناروال میں مقدمہ درج کیا گیا،بعد ازاں ملزمان کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
ملزم عبدالعزیز اور محمد سرور کے پاسپورٹ پر جنیوا کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے۔ملزمان نے جنیوا میں رہائش پزیر ایجنٹ سے 35 ہزار روپےفی کس کے عوض مذکورہ ویزے حاصل کئے تھے۔ملزمان کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا
غیر قانونی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام ،مسافر ایجنٹوں سمیت گرفتار
ایف آئی اے امیگریشن نے فیصل آباد ائرپورٹ پر کاروائی کی،بیرون ملک جانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کی نشاندہی پر ائرپورٹ پارکنگ سے 4 ایجنٹوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا،ملزمان فلائٹ نمبر FZ356 سے بوسنیا جا رہے تھے۔ملزمان کے پاسپورٹ پر بوسنیا کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے۔گرفتار ملزمان میں یاسین افضل، عبدالاحد، فہد علی، محمد قادر، محمد ناظم، نوید احمد شامل ہیں،بعد ازاں ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن کی جانب سے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا
عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری
ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’