جعلی سفری دستاویزات پر سائپرس جانے والے 4 مسافرآف لوڈ

0
34
fia

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں،

ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر بڑی کارروائی ،جعلی سفری دستاویزات پر سائپرس جانے والے 4 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ مسافروں کے سفری دستاویزات دوران چیکنگ مشتبہ پائے گئے مسافر بین الاقوامی پرواز نمبر PC132 سے سائپرس جا رہے تھے۔گرفتار ملزمان میں ولید اشفاق، عامر سہیل، مبشر حسن اور فہد رسول شامل ملزمان کی جانب سے پیش کئے جانے والے اسٹڈی ایگزیمشن لیٹر جعلی نکلے۔ اسٹڈی ایگزیمشن لیٹر کی آن لائن تصدیق کے مطابق ملزمان کے کاغذات ٹی آر این سی کی جانب سے رد کئے گئے۔ملزمان نے فی کس 10 لاکھ کے عوض ایجنٹ سے اسٹڈی ایگزیمشن لیٹر حاصل کئے۔ ملزمان کو مزید کارروائی کے لئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔

ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور کی بڑی کارروائی. ریڈ بک کا اشتہاری سمگلر اسلام آباد سے گرفتار،
ڈائریکٹر ایف آئی اے لاھور کی ہدایت پر انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور کی چھاپہ مار ٹیم بمشتمل انسپکٹر رائے عالم شیر، ھارون رشید صدیقی، اور کانسٹیبلان محمد سعید، اسفند ثاقب، محمد اعزاز نے کارروائی کرتے ہوئے طویل عرصے سے روپوش انتہائی مطلوب انسانی سمگلر اور اشتہاری ملزم (ایف آئی اے ریڈ بک سیریل نمبر 8) میاں اعجاز حسین ولد میاں امیر سلطان سکنہ ضلع چنیوٹ حال مقیم اسلام آپاد کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور میں Emigration Ordinance 1979 کی دفعات 17/22 کے تحت مندرجہ ذیل مقدمات درج تھے۔ 853/2017 ,858/2017, 863/2017 ,865/2017, 866/2017 ,867/2017 ,868/2017 اشتہاری ملزم میاں اعجاز حسین کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے متعدد متاثرین کو بیرون ممالک بھجوانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹورے۔ ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور اور محکمہ ایکسائز کے مشترکہ کارروائی ،
ڈائریکٹر کے پی زون نثار احمد خان کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل پشاور افضل خان نیازی کی نگرانی ٹیم نے محکمہ ایکسائز کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے۔ ملزم فرید حسین کو پشاور سے گرفتار کیا گیا چھاپوں کے دوران ملزم کے قبضے سے 2 کروڑ 29 لاکھ روپے برآمد کئے گئے ملزم کے قبضے سے مختلف بینکوں کی 6 چیکس بھی برآمد کر لئے گئے۔ ملزم کے موبائل فونز سے ہنڈی حوالہ سے متعلق لسٹیں بھی برآمد کر لئی گئیں ملزم کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل فیصل آباد کی کارروائی
جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم شعیب احمد کو فیصل آباد سے گرفتار کیا۔ ملزم واٹس ایپ کے ذریعے خاتون کو ہراساں کرنے میں ملوث تھا۔ ملزم نے متاثرہ خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز واٹس ایپ کے ذریعے شئیر کیں۔ملزم قابل اعتراض مواد کی آڑ میں متاثرہ کو بلیک میل کر رہا تھا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل سے قابل اعتراض مواد اور واٹس ایپ اکاونٹ برآمد کر لیا گیا۔ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

لڑکی بن کر لڑکوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار

Leave a reply