ایف آئی اے نے پی سی بی کو آڈٹ رپورٹ کا خط لکھ دیا

باغی ٹی وی ایف آئی اے نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان اور پی سی بی کو کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل کی آڈٹ رپورٹ مانگنے کے لئے خط لکھ دیا ہے مُدعی پی ٹی آئی رہنما جاوید بدر کے کیس میں اس سے پہلے پی سی بی نے جتنا بھی ریکارڈ ایف آئی اے میں جمع کروایا ہے اُس سارے ریکارڈ کو ایف آئی اے نے بُوگس قرار دے کر قبول کرنے سے انکار کردیا ہے.

واضح رہے کہ جاوید بدر کرکٹ بورڈ میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی سامنے لائے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ احتساب کے نام پر قوم سے ہم لوگوں نے جھوٹا وعدہ کیا .ہم صرف سیاسی انتقام لے رہیں ہیں احتساب کے نام پر جب کے بڑے چور ہمارے اندر ہیں .وزیراعظم خود کرکٹر ہوکر کرکٹ بورڈ میں اربوں کی کرپشن پر ایکشن نہیں لے رہا.مجھے پی ٹی آئی اور کرکٹ بورڈ کے اعلی عُہدیدار نے کیس واپس لینے کے لیے بولا ہے

جاوید بدر کرکٹ بورڈ میں کرپشن کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے لے آئے
جاوید بدر نے دعویٰ کیا کہ میں قوم کے پیسے کے لیے اکیلا لڑ رہا ہوں پارٹی و حکومت میرے خلاف ہے .وزیراعظم صاحب آپ کو نواز زرداری بار بار یاد آتا ہے پر آپ کو کرکٹ بورڈ کے چور نظر نہیں آتے .عنقریب سب چوروں کے نام قوم کے سامنے لاؤں گا

Shares: