اسلام آباد: ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل ایڈووکیٹ نعیم حیدر پنجوتھہ کوسیشن جج ہمایوں دلاور کے خلاف جعلی فیس بک پوسٹ کرنے پر طلب کر لیا-

باغی ٹی وی :ایف آئی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر سیشن کورٹ کے جج دلاور ہمایوں کی متنازع فیس بک پوسٹس کے معاملے پر تحقیقات شروع کردیں عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ کو ایف آئی اے نے چئیرمین پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج ہمایوں سعید کے خلاف جعلی فیس بک پوسٹ کرنے پر انکوائری کے لئے طلب کر لیا –

ایف آئی اے سائبر کرائم ٹیم نے چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل نعیم حیدرپنجوتھا کو 8 اگست طلب کرتے ہوئے انہیں صبح 10 بجے جی 13 کے دفتر میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا ایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق پیش نہ ہونے کی صورت میں یہ سمجھا جائے گا کہ نعیم پنجوتھہ کے پاس اپنے دفاع میں پیش کرنے یا بیان کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین قاسم کے ابو ہیں اور رہیں گے،شاہ محمود قریشی

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ہمایوں دلاور کی متنازع فیس بک پوسٹس کے معاملے کی انکوائری کا حکم دیاتھا، جس پر ایف آئی اے نے انکوائری شروع کردی۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا سلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا،عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر عمران خان ایک لاکھ روپے جرمانہ نہیں دیں گے تو 6 ماہ مزید قید ہوگی۔

جہانگیر ترین نے ناروال سے اہم سیاسی شخصیات کو شامل کر لیا

Shares: