ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری کو طلب کر لیا

0
46

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سینیئر صحافی سلیم صافی سے متعلق نازیبا ٹوئٹ پرپاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کو طلب کرلیا۔

باغی ٹی وی : گزشتہ دنوں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف جیو نیوز کے سینیئر اینکر پرسن سلیم صافی نے ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کو درخواست جمع کرائی تھی۔

عمران خان کے دور میں غیر اعلانیہ آمریت تھی،پلڈاٹ

سلیم صافی کی درخواست میں کہا گیا تھا کہ قاسم سوری نے ٹوئٹر پر نازیبا اور غیر اخلاقی کمنٹ کیے، قاسم سوری کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اب اس معاملے پر ایف آئی اے نے قاسم سوری کو طلب کرلیا ہے ایف آئی اے نے قاسم سوری کو 11 جنوری کو دن 11 بجے طلب کیا ہے۔

عمران خان کا 12واں موسم جیل جانے کے بعد شروع ہوگا۔پلوشہ خان

Leave a reply