لاہور :ایف آئی اے سائبر کرائم مقدمہ ، ایم پی اے نذیر چوہان کی ضمانت مسترد ،اطلاعات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبر کرائم مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کی ضمانت مسترد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ لاہور کی جانب سے ایم پی اے نذیر چوہان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا گیا جس میں عدالت نے پی ٹی ائی کے رکن پنجاب اسمبلی کی ضمانت مسترد کردی۔

دوسری طرف پی ٹی آئی کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی ںذیر چوہان نے دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل ہونے کے بعد اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا تھا، اس پیغام میں انہوں نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شہزاد اکبر پر لگائے گئے الزامات پر معافی مانگ لی ہے-

 

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہزاد اکبر صاحب نے کہا ہے کہ میں ختم نبوت پر یقین رکھتا ہوں، انہوں نے اپنا عقیدہ کلیئر کر دیا، میں کسی شخص کو کافر کہتا ہوں، نہ مجھے اس کا حق ہے-

انہوں نے کہا کہ اگر میرے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معافی مانگتا ہوں

Shares: