انسانی سمگلنگ روکنے کیلئے انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کا مشاورتی اجلاس

انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم
0
43
fia

انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کا ساتوں اجلاس ایف آئی اے ہیڈ کواٹر میں منعقد ہوا

اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن حسن بٹ نے کی .اجلاس میں ڈی جی نیشنل پولیس بیورو احسان صادق، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز اور ایف آئی اے کے ڈائریکٹرز بھی شریک تھے ،اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی ،اجلاس میں وفاقی و صوبائی و آزادکشمیر پولیس، کوسٹ گارڈ، ایف سی، رینجرز، میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، نادرا، پاسپورٹ آفس، وزارت خارجہ، وزارت اطلاعات و نشریات، بیورو آف امیگریشن اینڈ اووسیز امپلائمنٹ کے افسران نے شرکت کی ،اجلاس کے شرکاء نے یونان کشتی حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ،ڈائریکٹر امیگریشن عبدالقادر قمر نے شرکاء کو گزشتہ 4 سالوں کے دوران انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن حسن بٹ نے ایجنٹوں اور انسانی سمگلروں کا مرکزی ڈیٹا بیس تیار کرنے پر زور دیا۔

ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کا جڑ سے خاتمے کے لئے آگاہی ضروری ہے۔ انسانی سمگلنگ جیسے گھناونے جرم کا خاتمہ اداروں کی باہمی تعاون سے ممکن ہے۔خطے سے انسانی سمگلنگ کا خاتمہ بین الاقوامی تعاون کے بغیر ناممکن ہے۔ اجلاس میں قیمتی زندگیوں سے کھیلنے والے انسانی سمگلروں کے خلاف سخت کارروائیوں کا اعادہ کیا گیا۔

انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کا انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنے پر غورکیا گیا، معلومات کے تبادلے کے لئے موثر حکمت عملی اختیار کرنے پر زور دیا گیا،اجلاس میں انسانی سمگلنگ کی فروغ میں ملوث عوامل کی روک تھام کیلئے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیوں پر زور دیا گیا۔ ایف آئی اے انسانی سمگلنگ کے حوالے سے دیگر اداروں کے افسران کی ٹرینگ کے لئے خصوصی اقدامات کرے گا۔ انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ بارڈر پر شہریوں کی نقل و حرکت کے حوالے سے جدید طرز پر نظام متعارف کروانے پر زور دیا گیا۔ غیر رجسٹرڈ ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گئی۔ بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ غیر رجسٹرڈ ایجنٹس کا ریکارڈ مہیا کرے گا۔ انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر آگاہی مہم شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ عوام کی آگاہی کے لئے سول سوسائٹی کے اشتراک سے گجرانوالہ، منڈی بہاوالدین، گجرات، کشمیر میں سیمینار اور ورکشاپس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر عوام کو قانونی طریقے سے بیرون ملک ملازمت کی آگاہی مہم کے آغاز پر زور دیا گیا ،اجلاس کے آخر میں شرکاء نے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے باہمی تعاون، انسانی سمگلرز سے متعلق معلومات کے تبادلے اور افسران کی استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے تمام تر کوششیں بروئے کار لانے کےعزم کا اظہار کیا گیا۔

 یونان کشتی حادثے میں 3 انکوائریاں اور 6 مقدمات درج

کشتی حادثہ،میتوں کو جلد از جلد پاکستان لانے کے فوری انتظامات کئے جائیں ،نواز شریف

کشتی حادثہ پر مریم نواز کا ردعمل

کشتی ڈوبنے کے حادثے پرنسل پرستانہ تبصرہ،یونانی رکن پارلیمنٹ کی پارٹی رکنیت معطل

انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن

لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار 

حادثے کے مرکزی ملزم ممتاز آرائیں کو وہاڑی سے گرفتار کیا گیا

Leave a reply