خبردار!اپناموبائل کس کس کوموبائل نہیں دینا ، ایف آئی اے نے ہدایات جاری کردیں

خبردار!اپناموبائل کسی کونہ دیں اورکس کس کوموبائل نہیں دینا ، ایف آئی اے نے ہدایات جاری کردیں ،باغی ٹی وی کےمطابق فیڈرل انویسٹی گیشن اتھارٹی نے خبردارکرتے ہوئےکہا ہےکہ اپنے موبائل کسی دوسرے کودینے سے گریزکریں ورنہ ساری پرائیویسی کے لیک ہونے کا خطرہ موجود رہتا ہے

اپنے ویڈیوپیغام میں ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹربرائے سائبرکرائم ونگ آصف اقبال چوہدری نے اپنے ویڈیوپیغام میں کہا ہےکہ حریم شاہ کی طرح کے کیس اس وقت رونما ہوتےہیں جب ہم اپنا موبائل کسی کے سپرد کرتے ہیں اور اس میں اہم ڈیٹا موجود ہوتا ہے

 

آصف اقبال چوہدری نے خبردار کرتے ہوئے کہاکہ اکثراوقات جب کبھی کسی صارف کا موبائل وغیرہ خراب ہوجاتا ہے اوروہ اپنے موبائل کوکسی مکینک کے پاس لےکرجاتا ہے تووہ ٹھیک کرتے کرتے تمام ڈیٹا چرالیتا ہے اورپھر اسے اس صارف یا جس سے متعلق وہ ڈیٹا ہوتا ہے اس کو بلیک میل کرنےکےلیے استعمال کرتا ہے

باغی ٹی وی کےمطابق انہوں نےمزید کہاکہ بعض اوقات موبائل پر ایسے پیغام اورلنکس آتے ہیں جو بظاہر بڑے فائدہ مند اورپرکشش ہوتے ہیں اورساتھ یہ بھی کہا جاتا ہےکہ اس لنک کو کلک کرنے سے سے مطلوبہ فوائد حاصل ہوں گے تو اس لنک کوکلک کرتے ہیں یا تو وہ موبائل کسی وائرس کی وجہ سے خراب ہوجاتا ہے اوراس کو درست کرواتے وقت وہ ڈیٹا نکال لیا جاتا ہےجیسے کہ پہلے ہی بتا دیا گیا ہے

دوسری صورت میں بعض لنکس ایسے حساس اوراثررکھنے والے ہوتے ہیں کہ اس لنک کو کلک کرتے ہی ڈیٹا اس لنک کوشیئر کرنے والےکے پاس خود بخود پہنچ جاتا ہے. لٰہذا ایسے تمام افعال سے بچنا ہی بہترہے، آصف اقبال چوہدری کہتےہہیں کہ ایف آئی اے کے پاس اس قسم کے کیسز بہت زیادہ آرہےہیں

Comments are closed.