فیاض الحسن چوہان نے بلاول اور حمزہ شہباز کو کھری کھری سنادیں

0
42

فیاض الحسن چوہان نے بلاول اور حمزہ شہباز کو کھری کھری سنادیں

باغی ٹی وی رپورٹ :فیاض الحسن چوہان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو فرزندوں اعلی و ادنی نے بات کی ہے زرداری کے فرزند بلاول اور شہبازشریف کے اشتہار اعلی نے میڈیا ٹاک کی اور بوکھلاہٹ میں عمران خان اور پنجاب حکومت پر الزامات لگائے.حمزہ شہباز سر سے پائوں تک چور بازاری ٹھگے ماری میں دھنسے ہوئے ہیں وہ بتا رہے تھے معیشت کا بیڑا غرق ہوگیا ہے .دس سالوں میں صوبے اور عوام کا خون نچوڑا آٹھ سو ارب کا مقروض کے بعد ساڑے بارہ سو ارب روپے کا مقروض عثمان بزدار کو دیا.فرزند ادنی کے والد نے دس سال حکومت کی سوا سات لاکھ بچہ پرائمرئ سکولوں سے ڈراپ ہوا

ان کا کہنا تھا کہ نام نہاد خادم اعلی کے دور میں چھ اعشاریہ نو تک تھا تو دو ہزار اٹھارہ دو فیصد تک آ گیا دس سال کے فرزند ادنی کہتے ہیں معیشت بدحال ہے .دوہزار پندرہ میں فیصل آباد کاٹن انڈسٹری کو بٹھہ بیٹھ گیاتھا ایک ہزار ارب سستی روٹی فوڈ سٹمپ اشیانہ سکیم پر خرچ کیاگیا اور صوبے کو مقروض کیاگیاحیران ہوں ان کے والد کے ملازم گریڈ بیس میں بھرتی کئے جاتے کروڑوں روپے سرکاری گاڑیوں پر منی لانڈرنگ کرتے رہے

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ دنیا مان رہی ہے دو ماہ میں برآمدات بڑھ رہی ہے درآمدات کم ہوئے .دنیا تسلیم کررہی ہے عمران خان کی بدولت دس ارب ڈالر کا سے معیشت کو بچایا .بیسیوں ارب روپے ہر محکمے کا اضافہ ہوا انٹرنئشنل گیمز آئی ہیں پاکستان ہر شعبہ زندگئ میں دنیا میں اچھامیسج ہورہاہے لوٹ مار ایسوسی ایشن کو یہ ترقی ہضم نہیں ہو رہی تو ہماری حکومت پر الزامات لگا رہے ہیں .آصف زرداری کے فرزند اعلی نے پینتالیس منٹ عوام کے دماغ کی چٹنی بنائی

ان کا کہنا تھا بلاول اکیسویں بار لانچ کرنے کےلئے آئے راکٹ لانچر پہلی بار چل جاتاہے لیکن بلاول کی لانچنگ کامیاب نہیں ہو پا رہی.بلاول نے سینے پر بچپن اور پچپن میں والد نے کرپشن کا تمغہ سجایاہے وہ اس سے آگے نہیں جا سکتے .پنجاب کے پی بلوچستان میں جتنا مرضی بھاگ اور اچھل لیں پنجاب میں آپ پانی میں مدھارنی اور بلبلے ہیں

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی عوام نے مسترد کر دیا ئے والد کی انتھک کرپشن سے مسترد کر دیا ہے اندرون سندھ کے چند اضلاع میں اب اگلی بار سندھ لے لیں گے سدھرنے کو نہیں آ رہے .عزیز میمن نے جعلی شرکاء کو ایکسپوز کیاتو زبان بند کر دی گئی روح انہیں تلاش کررہی ہے پنجاب میں جتنی بار لانچ ہوں گے بلاول کی مثال شرلی جیسی ہے پہلی آسمان پر تو دوسری شلوار میں پھس پھسی شرلی جیسی ہے حاصل وصول کچھ نہیں ہونے لگا .شہبازشریف جب عدالت میں نوازشریف کی گارنٹی دے رہے تھے تو کہوں گا ایک کریلا دوسرا نیم چڑھا، خادم اعلی اشتہاری اعلی کے مقام پر فائزہو چکے ہیں.الیکشن کمیشن میں ریفرنس میں دائر ہوناچاہیے کہ شہبازشریف ملک سے بھاگے ہوئے ہیں

مولانا فضل الرحمن ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے ڈسے جا چکے ہیں درد اپنوں نے دیا دوبارہ اعتماد کریں گے حالت عجیب ہو گی ناکام کے بعد توبہ توبہ کی قوالی پڑھیں میں کینوں کینوں دسا پیار دیا گلاں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کرونا پر مہم چلائیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو سکے.جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نہیں بن رہا تمہارے پاس دو تہائی اکثریت تھی ن لیگ پانچ سالوں میں جنوبی پنجاب نہ بنا سکے ہمارے پاس اکثریت نہیں لیکن اس پر مشاورت جاری ہے .ترقیاتی بجٹ میں جنوبی پنجاب کا رکھا جلد اس کا فیصلہ کریں گے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں اگلے مہینے پیٹرول کی قیمتیں کم ہوں گی اس پر سبسڈی دی جا رہی ہے

Leave a reply