لاہور:اور پھر وہی ہونے کا امکان ، مقولہ مشہور ہے کہ ” جس کی لاٹھی اس کی بھینس ” تو پھر راولپنڈی بورڈ کے عملے کو کون اس بات پر مجبور کررہا ہے کہ وہ یہ اظہار کریں کہ فیاض الحسن چوہان بیٹے کے نمبروں میں اضافے کے سکینڈل میں ملوث نہیں ہیں، اطلاعات اور توقعات یہی ہیں کہ فیاض الحسن چوہان کے بیٹے کے پریکٹیکل میں نمبر کے ردو بدل کے معاملے پر فیاض الحسن چوہان کو کلین چٹ ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے راولپنڈی و فیصل آباد تعلیمی بورڈ کے سابق چیئرمین و گورنمنٹ کالج چکوال کے پرنسپل غلام احمد جھگڑ انکوئری کررہے ہیں جن کو اسپیشل اس انکوائری کے لیے بلوایا گیا ہے.۔اطلاعات کے مطابق انکوائری کمیٹی نے ہیڈ ایگزامنر اور ڈپٹی ہیڈ ایگزامنر کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے۔
ذرائع کےمطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق پریکٹیکل پر ہیڈ ایگزامنر اور ڈپٹی ہیڈ ایگزامنر دونوں کے دستخط موجود ہیں، جبکہ حتمی رپوٹ دو روز تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔ذرائع راولپنڈی بورڈ کے مطابق رپورٹ چیئرمین بورڈ کو پیش کی جائے گی، یاد رہے کہ عوامی رائے اور توقع یہی تھی کہ فیاض الحسن چوہان کو کلین چٹ مل جائے گی کیونکہ ایسا نہ ہونے کی صورت میں پی ٹی آئی اور عمران خان کو اس حوالے سے بہت زیادہ ہزیمت اٹھانے کا نہ صرف یقین تھا بلکہ امید بھی یہی تھی