مزید دیکھیں

مقبول

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی ہو رہی ؟

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک...

اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے پر چوہدری سالک کا نوٹس

اسلام آباد:وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے اوورسیز پاکستانیوں...

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے فٹبال پلئیر محمد ریاض کی ملاقات

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے...

اسے کہتے ہیں تبدیلی ؛بیٹے کے پریکٹیکل کے نمبروں میں جعل سازی پکڑی گئی ، عہدے کا غیر قانونی استعمال ، مستعفی ہونے کا مطالبہ

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اور صوبائی وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان نے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنے بیٹے کے ایف ایس سی میں پریکٹیکلز کے نمبر بڑھانے کی کوشش کی جسے بورڈ حکام نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

باغی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی بورڈ کے کنٹرولر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنے بیٹے فہد حسن کے ایف ایس سی کے فزکس کے مضمون میں 14 نمبروں کو تبدیل کرکے 30 کردیئے گئے ، کنٹرولر راولپنڈی نے واضح پیغام میں کہا ہے کہ فیاض الحسن چوہان نے جعل سازی کی ہے اور اس کے ثبوت ان کے پاس موجود ہیں

https://www.youtube.com/watch?v=SV1xz7oU-lw
باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیٹے فہد حسن کے ایف ایس سی میں فزکس کے پریکٹیکل کے نمبروں میں اضافے کی جو چال چلی اس پر راولپنڈی سمیت پاکستان بھر کے طلباء نے سخت احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس صوبائی وزیر کو 24 گھنٹوں کے اندر اندر عہدے سے فارغ کردیں ورنہ پورے ملک کے طالب علم اس جبر کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں گے

دوسری طرف کنٹرولر امتحانات راولپنڈی بورڈ نے اعلانیہ طور پر کہا ہےکہ ہم نے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے بیٹے کا رزلٹ روکا ہے اور ہمارے پاس اس بات کے قوی ثبوت ہیں کہ فیاض الحسن چوہان نے جعل سازی اور اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنے بیٹے کو غلط طریقے سے پاس کروایا ، لہٰذا بورڈ حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس سارے معاملے کی انکوائری کریں اور ذمہ داران کو کٹہرے میں لائیں ،

یاد رہے کہ صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان شروع دن سے ہی متنازعہ رہے ہیں اور ہمیشہ دوسروں کی دل آزاری کرتے رہے ہیں، فیاض الحسن چوہان کے رویے کی وجہ سے تحریک انصاف اور عمران خان کے خلاف عوامی رائے میں اضافہ ہونے لگا ہے. ، بعض غیر جانبدار مبصرین کا کہنا ہے کہ عمران خان کو نہ نواز شریف سے خطرہ ہے اور نہ ہی آصف علی زرداری سے ، عمران خان کی حکومت کا بیڑہ غرق ہوگا تو فیاض الحسن چوہان جیسے اوچھے وزرا سے جو لوگوں کی توہین کرنا شغل سمجھتے ہیں