فیاض چوہان کاہیش ٹیگ”جنوبی پنجاب بولےشکریہ بزدار”آدھےگھنٹےمیں ٹاپ ٹرینڈبن گیا
باغی ٹی وی :فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بزدارحکومت جنوبی پنجاب کی محرومیوں کےازالےکےلیےپرعزم ہے،پہلی دفعہ ترقیاتی بجٹ کا35فیصدجنوبی پنجاب کےلیےمختص کیاگیا،جنوبی پنجاب کےلیےعلیحدہ سول سیکرٹریٹ کاقیام بزدارحکومت کاکارنامہ ہے
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ سول سیکرٹریٹ کےقیام کےلیےساڑھے3ارب اور1300پوسٹیں بھی تشکیل دی گئی ہیں،جنوبی پنجاب کےلیےمختص بجٹ کسی اورجگہ استعمال نہیں کیاجائےگا،ڈی جی خان میں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پربھی کام جاری ہے،
حکومت جنوبی پنجاب صوبےکےقیام کےلیےبل قومی اسمبلی میں پیش کرےگی،جنوبی پنجاب صوبےکےقیام سےخطےکےعوام کومسائل کاحل موثراندازمیں ملےگا،فیاض چوہان