ہر سال جیسا کہ بہت سارے شوبز ستارے عمرہ اور حج کی ادائیگی کرتے ہیں حال ہی میں ایمن خان اور منیب بٹ نے عمرہ کی ادائیگی کی ، ان کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اداکار فیضان شیخ کی عمرہ کی ادائیگی کی تصاویر، جی ہاںفیضان شیخ نے عمرہ کر لیا ہے اور عمرہ انہوں نے اپی اہلیہ اور والدین کے ہمراہ کیاہ ہے. فیضان شیخ نے خود اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر عمرہ کی تصاویر شیر کی ہیں اور نہایت ہی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے ، یہ ایسا سفر رہا جوہمیشہ یاد رہے گا. انہوں نے لکھا کہ یہ میں نے خانہ کعبہ تک کا جو سفر کیا ہے ، وہ کبھی بھی
نہیں بھولوں گا. انہوں نے کہا کہ خانہ کعبہ کو پہلی بار دیکھ کر یا بار بار دیکھ کر انسان پر ایک الگ ہی کیفیت ہوتی ہے یہ وہ کیفیت ہوتی ہے جس کو لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہی نہیںنا ممکن ہے. اداکار نے کہا کہ خدا کے گھر میں ایک الگ ہی زہنی سکون ہے ، میںنے عمرہ کی ادائیگی کے دوران ایک ایک لمحے کو انجوائے کیا ، ان لمحات میںجو سکون ملا وہ ہمیشہ یاد رکھوں گا، سب سے بڑھ کر یہ کہ میری فیملی میرے ساتھ تھی.