سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کے حکم پراسسٹنٹ ڈائریکٹر (تفتیش) اینٹی کرپشن سرگودھاتصور عباس بوسال نے ریڈکر کے ملزم محمد سہیل فیلڈ اسسٹنٹ محکمہ ماحولیات کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں ڈھر لیا۔ملزم نے کنٹرول شیڈ کا این او سی جاری کرنے کے لیے رشوت مانگی تھی۔تفصیلات کے مطابق محسن رضا سکنہ سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن محمدشہباز حسین شاہ کواطلاع دی کہ محمدسہیل نامی شخص محکمہ ماحولیات میں فیلڈ اسسٹنٹ کی ڈیوٹی کرتا ہے جس نے ضلع سرگودھا میں رشوت کا بازا گرم کیا ہوا ہے کو ئی بھی کام بغیر رشوت کے نہیں کرتا، میں نے کنٹرول شیڈ کا این او سی لینے کے لیے محکمہ ماحولیات میں فائل جمع کروائی جس پر سہیل فیلڈاسسٹنٹ نے مجھ سے 80ہزار روپے رشوت کی ڈیمانڈ کی اور کہا 10ہزار NOCجاری ہونے سے پہلے اور باقی رقم NOCجاری ہونے کے بعد ادا کرنا ہو گی۔ جس پر ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی کرپشن سرگودھا کی خصوصی ٹیم نے کہا کہ آپ فیلڈ اسسٹنٹ کو رشوت نہ دیں بلکہ اُسے رشوت دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کروائیں، اینٹی کرپشن کی خصوصی ٹیم کی کاوشوں سے مدعی مقدمہ محسن رضا ملزم محمد سہیل فیلڈ اسسٹنٹ محکمہ ماحولیات پر ریڈ کروانے کے لیے راضی ہو گیا۔جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا محمدشہباز حسین شاہ نے تصور عباس بوسال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(تفتیش)، اینٹی کرپشن سرگودھا کو ریڈ کرنے کا حکم دیا، ریڈنگ آفیسر نے ریڈنگ ٹیم کے ساتھ مل کر جوڈیشل مجسٹریٹ حافظ محمد خالدکی نگرانی میں ریڈ کیااور دوران ریڈ ملزم سہیل، فیلڈ اسسٹنٹ محکمہ ماحولیات کورشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور رشوت کی رقم مبلغ10ہزار روپے موقع سے برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزم سے مزیدتفتیش جاری ہے۔

- Home
- جرائم و حادثات
- فیلڈ اسسٹنٹ محکمہ ماحولیات رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار