بنوں :بنوں جلسے میں پی ڈی ایم کے کارکنان کے درمیان شدید لڑائی:پنڈال میدان جنگ بن گیا ،اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم بنوں جلسہ میدان جنگ بن گیا۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ مولانا کی جمعیت کے کارکنان نے دیگرجماعتوں کے کارکنان کی نہ صرف تذلیل کی بلکہ ان کو ڈنڈوں سے مارا بھی جس کے بعد معاملات بگڑگئے اورپھرمعاملہ شدید لڑائی تک پہنچ گیا ،

تفصیلات کے مطابق حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی جانب سے خیبرپختونخواہ کے شہر بنوں میں آج بدھ کے روز جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔ جلسے میں تمام اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں اور رہنماوں نے شرکت کی۔ پنڈال میں زیادہ تر جے یو آئی ف اور اے این پی کے کارکنوں کی تعداد نظر آئی۔

جلسے کے دوران پنڈال میں شدید بدنظمی بھی پیدا ہوئی۔ جلسے میں شرکت کرنے والےاپوزیشن جماعتوں جے یو آئی ف اور اے این پی کے کارکن آپس میں بری طرح لڑ پڑے اور ایک دوسرے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ دونوں جماعتوں کے کارکنوں کی جانب سے ڈنڈوں، لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے پی ڈی ایم کے بنوں جلسے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ناکام بیانیے اور عوام کی عدم شرکت نے مرکزی قیادت کو دلبرداشتہ کر دیا ہے ، ان کے جلسے، جلسیوں اور ریلیوں میں تبدیل اور قیادت "بی سے سی” درجے تک آ پہنچی ہے۔

Shares: