چین کے قومی ترانے پر شور، فیفا کا ہانگ کانگ فٹ بال ٹیم پر جرمانہ

ہانگ کانگ : چین کے قومی ترانے پر شور کیوں‌، ہانگ کانگ فٹ بال فیڈریشن پر سخت جرمانہ کردیا گیا ، اطلاعات کے مطابق فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی (فیفا) نے ایران کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کے دوران چین کے قومی ترانہ بجنے پر ناراضی کا اظہار کرنے پر ہانگ کانگ کی فٹ بال فیڈریش پر 15 ہزار سوئس فرینک جرمانہ کردیا۔

اب سعودی خواتین سرحدوں کی حفاظت کریں گی ، محمد بن سلمان کا انوکھا فیصلہ

فیفا کی ڈسپلنری کمیشن نے ہانگ کانگ کے شائقین کی جانب سے چین کے قومی ترانے کے دوران شور شرابا کرنے اور اظہار ناراضی کو نامناسب قرار دیتے ہوئے 15 ہزار سوئس فرینک (13 ہزار 700 یورو) جرمانہ عائد کردیا۔فیفا نے خبردار کیا ہے کہ اگر آئندہ ایسا ہواتو پابندی بھی لگ سکتی ہے

آزادی نہیں فسادی مارچ ،توڑ پھوڑ کے منصوبے ، ریاست کے خلاف شرارت ہے ، شوکت یوسفزئی

خیال رہے کہ ایران کے خلاف میچ میں ہانگ کانگ نے اپنی ٹیم میدان میں اتاری تھی لیکن چین سے منسلک ہونے کے باعث میچ سے قبل چین کا ہی قومی ترانہ بجایا گیا تھا۔ہانگ کانگ میں چین کے خلاف جاری احتجاج کے دوران 10 ستمبر کو ایران کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کھیلا گیا تھا جہاں میدان میں موجود شائقین نے شور شرابہ کیا تھا۔

اقوام متحدہ بھی کنگال، پیسےمک گئے ،سیکرٹری جنرل نے پردہ چاک کردیا

Comments are closed.