فیفا ورلڈ کپ 2022 کے گروپ میچ میں تیونس نے سابق عالمی چیمپئین فرانس کو ہرا کر ایونٹ کا ایک اور اپ سیٹ کردیا۔قطر میں کھیلے جارہے فیفا ورلڈ کپ میں ایشیا اور افریقا کی ٹیموں کی جانب سے غیر متوقع نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔
فٹبال کو سر سے ہٹ لگانے پر دماغی امراض کے بڑھنے کا خطرہ ہوسکتا
گروپ مقابلوں کے دوران مراکش کے ہاتھوں بیلجئیم کو شکست کے بعد اب تیونس نے فرانس کو شکست دے دی ہے۔تیونس اور فرانس کے درمیان مقابلے میں واحد گول وہبی خضری نے کیا۔فرانس پہلے ہی پری کوارٹر فائنل (راؤنڈ آف 16) میں پہنچ چکا ہے جب کہ تیونس پہلے ہی میگا ایونٹ سے باہر ہوگیا ہے ، اس کے باوجود تیونس کی جانب سے فتح پر جشن منایا جارہا ہے۔
ایران اور امریکہ آمنے سامنے:کشیدگی بھی بڑھ گئی، ایران نے امریکہ کو ورلڈ کپ سے…
واضح رہے کہ تیونس شمالی افریقا کے ان ممالک میں شمار ہوتا ہے جس نے فرانس سے آزادی حاصل کی ہے۔
ادھر اس سے پہلے فیفا ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے ڈنمارک کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔الجنوب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں آسٹریلیا نے ڈنمارک کو 0 کے مقابلے میں 1 گول سے شکست دی۔
مراکش سے اپ سیٹ شکست پر بیلجیئم میں ہنگامے پھوٹ پڑے
آسٹریلیا کی جانب سے میتھیو لیکی نے 60 ویں منٹ میں گول اسکور کر کے ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود آسٹریلیا نے پری کوارٹر فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔