فیفا ورلڈکپ؛ سوئٹزرلینڈ نے کیمرون کو 0-1 گول سے شکست دیدی

0
81

دوحا: فیفا ورلڈکپ گروپ جی کے میچ میں سوئٹزرلینڈ نے کیمرون کو 0-1 گول سے شکست دیدی۔الجنوب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی بھی گول اسکور کرنے میں ناکام رہیں البتہ دوسرے ہاف میں سوئس ٹیم نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 48 ویں میچ میں گول کرکے ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

 

 

سوئٹزرلینڈ کی جانب سے میچ کا واحد گول برل ایمبولو نے گول اسکور کیا جبکہ کیمرون کی ٹیم کئی یقینی مواقعوں کو گول میں تبدیل کرنے میں ناکام رہی۔

 

قبل ازیں گزشتہ روز کھیلے گئے آخری میچ میں بیلجیئم نے کینیڈا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 0-1 جبکہ جاپان نے چار پر کی عالمی چیمپیئن جرمنی کو 1 کے مقابلےمیں 2 گول سے شکست دیکر اَپ سیٹ کیا تھا۔

 

 

اس سے پہلے فیفاورلڈ کپ 2022 میں جاپان نے جرمنی کو 1 کے مقابلےمیں 2 گول سے شکست دے دی۔خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 10 ویں میچ میں جاپان نے جرمنی کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔

جرمنی کی جانب سے اِلکائی گُنڈوگان نے 33 ویں منٹ میں پینلٹی پر گول اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی جو پہلے ہالف کے آخر تک برقرار رہی۔

جاپان کے رِٹسو ڈوان نے 75 ویں منٹ میں گول اسکور کرتے ہوئے برتری کو برابر کیا اورٹاکُوما اسانو نے 83 ویں منٹ میں دوسرا گول اسکور کر کے جاپان کو برتری دِلائی

 

 

آرمی چیف تقرری؛ وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی
خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔
جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر
فیروز نڈیاڈوالا اکشے کمار کے بغیر ویلکم 2 اور آوارہ پاگل دیوانہ 2 بنائیں گے؟
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کا جوان شہید

Leave a reply