وزیر مملکت مراد سعید نے نوجوانوں کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو پاکستان کے چاروں صوبوں، آزاد جموع کشمیر اور گلگت بلتستان سے نوجوان پڑھ کر آتے ہیں وہ علامہ اقبال شیلڈ کے مقابلہ میں پہنچتے ہیں، 2009 میں میں نے اسی ہال میں نے آل پاکستان علامہ اقبال شیلڈ کا مقابلہ جیتا تھا، آج وہ یادیں بھی تازہ ہوگئی ہیں، کل آپ کے پاس ایک بڑے انکشافات آئے کہ پاکستان کے خلاف ایک منظم پرپیگنڈہ اور سازش ہورہی ہے، فیک نیوز پھلائی جا رہی ہیں.
مراد سعید نے مزید کہا کہ جب ہم ہائبریڈ وار کی بات کرتے ہیں، ففتھ جنریشن وارکی بات کرتے ہیں تو نوجوانوں اسلیے ضروری ہے کہ اس کا نشانہ آپ کو بنایا جاتا ہے، انفارمیشن وار فئیر، سائیکلوجیکل وارفئیر، کسی کے ذہنوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو وہ ہمارا نوجوان ہے، ہم سب نے پہلے بھی اس کا مقابلہ کیا ہے، ان شاء اللہ آگے بھی مقابلہ کریں گے، پاکستان نے اس امن کی خاطر ستر ہزار جانوں کا نظرانہ پیش کیا ہے، ہماری معیشت کو ایک سو بیس ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا، ہمارے ساڑھے سات ہزار سیکیورٹی کے جوانوں نے شہادت پائی ہے، اس کے بعد آج جو پاکستان کا امن ہمیں نصیب ہوا، ہم نے دنیا کے امن میں بھی کردار ادا کیا ہے.