مزید دیکھیں

مقبول

چیف جسٹس کا بڑا فیصلہ، جسٹس منصور علی شاہ کے تعینات کردہ افسران واپس

چیئرمین فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اور چیف جسٹس پاکستان یحییٰ...

کراچی میں گھر کی چھت گرنے سے6 بچیاں جاں بحق

کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے جنجال...

کینیڈا کے کلب میں فائرنگ،11افراد شدید زخمی

ٹورنٹو:کینیڈا کےشہر ٹورنٹو میں رات ایک کلب میں فائرنگ...

کم سن امریکی بچوں کی نازیبا وڈیوز بنانے والا ملزم کراچی سے گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے امریکی قونصل خانے کی...

آیف آئی ایچ میگا ایونٹ کا آغاز کل ،پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم پرامید

آیف آئی ایچ میگا ایونٹ کا آغاز کل ،پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم پرامید
ایف آئی ایچ میگا ایونٹ کا آغاز کل ہوگا ,کپتان رانا وحید کا کہنا ہے کہ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، پریکٹس میچز میں چلی اور کینیڈا کو شکست دی،کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھا،کھلاڑیوں کا مورال بلند اور جیتنے کے لئے پرعزم ہیں کھلاڑیوں نے پریکٹس میچز میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، ایونٹ میں اچھا کھیل پیش کرینگے، قوم سے دعا کی اپیل ہے، قومی کھیل کو سپورٹ کریں،

پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کل جرمنی کے خلاف ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی پاکستان اور جرمنی کے مابین میچ 11:30 بجے پاکستانی وقت کے مطابق کھیلا جائیگا

قبل ازیں قومی ہاکی ٹیم جونئیر عالمی کپ میں شرکت کے لیے بھارت پہنچی تو دہلی میں بھارت میں تعینات پاکستان ہائی کمشنر آفتاب حسن نے استقبال کیا۔ جس کے بعد انہوں نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستان مینز جونیئر ہاکی ٹیم کا ناظم الامور آفس میں خیرمقدم کیا اورٹیم کے اعزازمیں ظہرانے کا اہتمام کیا ۔ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 24 نومبر سے 5 دسمبر بھوبنیسور، اڑیسہ میں منعقد ہوگا۔ اس موقع پر انہوں نے ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دوسری جانب قومی والی بال چیمپئن شپ 27 نومبر سے چار مارچ تک ہو گی,Tورنامنٹ میں پاکستان کی 16 ٹاپ والی بال ٹیمیں حصہ لیں گی ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ٹیموں میں آرمی ،نیوی ،ائیر فورس اور واپڈا، پولیس شامل ہیں ،ریلویز،بلوچستان ،خیبر پختونخواہ ،پنجاب ،سندھ ، اسلام آبادکی ٹیمیں ایونٹ میں حصہ لیں گیآزاد جموں و کشمیر،گلگت بلتستان، پی او ایف واہ ،ایچ ای سی اور پاکستان بورڈ کی ٹیمیں حصہ لیں گی

چئیر مین والی بال فیڈریشن چوہدری محمد یعقوب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان والی بال ٹیک آف پوزیشن پر ہے ۔ ہماری ٹیم کی فٹنس اور کارکردگی عالمی معیار کی ہے ۔ خواہش ہے کہ پاکستان والی بال ٹیم۔ اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرے ۔ امید ہے کہ 2024 نہیں 2028 میں لازمی پاکستان والی بال ٹیم اولمپکس کا حصہ ہوگی۔ حالیہ ایشین والی بال چیمپئن شپ کے بعد پاکستان والی بال کی عالمی سطح پر پذیرائی ہوئی ہے۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan