اداکار ہمایوں سعید جو کہ سال میں دس سے زیادہ ڈرامے بناتے ہیں ، اس کے علاوہ وہ ہر سال ایک فلم بھی بناتے ہیں ، اس سال ان کی عید پر کوئی فلم ریلیز نہیں ہوئی ، لیکن شائقین کو انکی فلموں کا بےچینی سے انتظار رہتا ہے. ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ فلم چاہے تین گھنٹے کی ہو یا سوا تین گھنٹے کی اگر کہانی اچھی ہو اچھے طریقے سے شوٹ کی گئی ہو تو چل جاتی ہے ، آڈینز کبھی بھی فلم چھوڑ کر نہیں جاتی لیکن اگر کہانی ہی اچھی نہ ہو اچھے طریقے سے شوٹ ہی نہ کی گئی ہو تو آڈینز تو آدھے گھنٹے میں ہی چھوڑ کر چلی جاتی ہے. ہمایوں سعید نے کہا کہ
اس سال مصروفیت اور سکرپٹ کے انتخاب کی وجہ سے کوئی فلم نہیں آسکی ، لیکن اگلی عید پر ہماری فلم ضرور آئیگی ، اگلی عید پر جو فلم ریلیز ہوگی وہ یقینا سب کو بہت زیادہ پسند آئیگی. انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ سکرپٹ ایسا انتخاب کروں جس میں لوگوں کی دلچپسی ہو، باقی بعض اوقات بہت اچھی فلم فلاپ ہوجاتی ہے اور بعض اوقات بہت بری فلم سپر ہٹ ہوجاتی ہے.