بالی وڈ اداکارہ دیویا دتہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میرا تو یقین ہے کہ جو انسان کی قسمت میں ہوتا ہے وہ اسکو مل کر ہی رہتا ہے. ہم نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ جن اداکاروں کی شوٹنگ ہم چھپ چھپ کر دیکھ رہے ہیں کل کو ان کے ساتھ کام بھی کررہے ہوں گے. دیویا دتہ نے کہا کہ میں اور سونالی بیندرے ایکٹنگ سکول میں‌پڑھتے تھے ، ہمارے سکول کے پاس ہی ایک گھر میں فلم انداز اپنا اپنا کی شوٹنگ چل رہی تھی ، مجھے پتہ چلا تو میں نے دیوار سے دیکھا کہ فلم کی شوٹنگ ہو رہی ہے ، سیٹ پر سلمان خان ، عامر خان ،روینہ ٹنڈن اور کرشمہ کپور ہیں، میں ان

کو دیکھ کر بہت زیادہ ایکسائیٹڈ ہو گئی ، میں‌نے سونالی باندرے سے کہا کہ تمہیں پتہ ہے کہ سپر سٹارز کی شوٹنگ ہو رہی ہے آئو دیکھیں تو اس نے کہا کہ ہاں‌دیکھتے ہیں ،یوں ہم فلم انداز اپنا اپنا کی شوٹنگ چھپ چھپ کر دیکھا کرتے تھے. لیکن مجھے سونالی نے ایک بات کہی تھی کہ دیکھنا کل کو انہی کے ساتھ میں‌کام کررہی ہوں گی. اور سونالی کی بات پوری ہوئی اس نے اور میں‌نے سب کے ساتھ کام کیا اپنا نام اور مقام بنایا.

Shares: