ہالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم بلیک پینتھر کے اداکار چیڈوک بوسمین کینسر کے باعث انتقال کرگئے۔
باغی ٹی وی : 43 سالہ اداکار ،پروڈیوسر ڈائریکٹر اور رائٹر چیڈوک بوسمین کا انتقال کینسر کے باعث لاس اینجلس میں واقع گھر پر ہوا اداکار کے اہل خانہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ایک نوٹ شئیر کیا جس میں لکھا کہ چیڈوک بوسمین اب ہم میں نہیں رہے۔
— Chadwick Boseman (@chadwickboseman) August 29, 2020
ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا گیا کہ چیڈوک بوسمین میں 2016 میں تیسرے اسٹیج کے بڑی آنت کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جو گزرتے وقت کے ساتھ چوتھے اسٹیج میں پہنچ گیا تھا
اہل خانہ نے پیغام میں مزید لکھا گیا کہ وہ حقیقی فائٹر تھے اور اس دوران آپ کے لیے بہت سی فلمز لائے جنہیں آپ سب نے بہت پسند کیا مارشل سے لے کر دا 5 بلڈز، ما رینیز بلیک باٹم اور دیگر کئی فلموں کی شوٹنگ لاتعداد سرجریز اور کیموتھراپی کے درمیان ہوئیں۔
اہل خان نے کہا کہ بلیک پینتھر میں کنگ ٹی چالا کا کردار واپس لانا ان کے کیریئر کے لیے اعزاز تھا۔
اہل خانہ کے جاری پیغام میں لکھا گیا کہ اداکار کے اہل خانہ آپ کی محبت اور دعاؤں پر شکر گزار ہے اور درخواست کرتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں ان کی پرائیویسی کا احترام کریں گے۔
چیڈوک بوسمین جنوبی کیرولینا میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کیا تھا اور 2013 میں ٹیلیویژن میں چھوٹے رولز کے ذریعے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
چیڈوک بوسمین نے فلم 42 سے قبل ٹی وی شوز جیسا کہ اے بی سی کے فیملی لنکولن ہائٹس اور این بی سی کے پرسنز ان نو میں کردار ادا کیا تھا لیکن 42 سے قبل انہوں نے دی ایکسپریس میں کام کیا تھا۔ 2014 میں انہوں نے ‘گین آن اپ’ میں موسیقار جیمز براؤن کا کردار ادا کیا تھا چیڈوک بوسمین کی فلموں میں سب سے یادگار بلاک بسٹرفلم بلیک پینتھر تھی جو 2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔