ہالی وڈ فلم ڈاکٹر ہو فلم کی خلائی مخلوق ڈیلکس نے شہریوں کو گھر میں رہنے کا حکم دے دیا
باغی ٹی وی : برطانیہ میں عوام کو گھروں میں رہنے پر آ گاہی دینے کا انوکھا انداز اپنایا گیا سجامی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ رپر سینڈ فورڈ پولیس نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر 27 سیکنڈ کے مختصر دورانیے کی ایک ویڈیو شئیر کی جسمیں ہالی وڈ فلم ڈاکٹر ہو میں دیکھائی جانے والی خلائی مخلوق ڈیلک برطانوی شہریوں کو گھروں میں رہنے کا حکم دے رہی ہے
All humans must keep indoors.
All humans will self isolate.
By order of the daleks.#COVID19 pic.twitter.com/tFKyQ0sDnj— Sandford Police Comms (@Sandford_Police) April 3, 2020
ٹویٹر پر شئیر کی گئی ویڈیو میں برطانوی شہر سان فورڈ کی سڑکوں پر ایک ڈیلک کو گشت کرتے دیکھا گیا جو شہریوں کو گھروں میں رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہہ رہا ہے تمام انسانوں کو گھر کے اندر ہی رہنا چاہئے، تمام انسان خود کو الگ تھلگ کردیں گے ڈیلکس کا حکم ہے
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ہے اس دلچسپ ویڈیو پر جہاں لوگوں نے حیرت کا اظہار کیا وہیں بہت سے ٹویٹڑ صارفین نے خلائی مخلوق ڈیلک کو اپنے علاقوں کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دے ڈالی ہے