اداکار ناصر چینوٹی جن کی خوبصورت اداکاری اور کامیڈی شائقین دیکھنے کےلئے ہر وقت بےتاب رہتے ہیں . انہوں نے سٹیج ڈرامے کو نئی جہتوں سے متعارف کروایا انہوں نے پنجابی فلموں میں بھی کام کیا ہے ، انہوں نے اپنے ایک ھالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی ترقی اس بات میں ہے کہ ہم سب مل جل کر کام کریں ایک دوسرے کے کام کو سراہیں.پراجیکٹ کسی کا بھی ہو ہم سب کو اس کے ساتھ جڑ جانا چاہیے ، ہم کسی کو سپورٹ کریں گے تو ہمیں‌ بھی سپورٹ ملے گی . ناصر چنیوٹی نے کہا کہ ہمارے ہاں‌جو اداکار ہیں وہ نہایت ہی باصلاحیت ہیں ، ہم آج جو فلم

بنا رہے ہیں وہ بہت معیاری ہے، ہم اگر چاہتے ہیں کہ ہماری فلم انڈسٹری اسی طرح سے پھلے پھولے جیسے ساٹھ ستر اسی کی دہائی میں پھلی پھولی تھی تو اس کےلئے ہم سب کو مل کر کام کرنے کے ساتھ ایسی کہانیوں پر کام کرنا ہو گا جن میں فیملیز دلچپسی لیں. ہمارے پاس اچھے اداکاروں اور ڈائریکٹرز کی کمی نہیں ہے ، بس ضرورت ہے تو اچھی کہانیوں پر کام کرنے کی . میں سمجھتا ہوں کہ سپر پنجابی ہر حوالے سے سپر ہے اور شائقین کو 12 مئی کو جا کر سنیما گھروں میں ضرور دیکھنی چاہیے.

Shares: