مزید دیکھیں

مقبول

سندھ تو دور ، عمر ایوب عمران خان سے ہی سچے نہیں، شرجیل میمن

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیر اطلاعات...

پہلگام فالس فلیگ،کشمیر میں ایک اور فیک انکاونٹر بے نقاب

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے فیک انکاونٹرز کی...

فلم انڈسٹری کو آج بھی میری ضرورت ہے میرا

لالی وڈ اداکارہ میرا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ کہا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ میرے حوالے سے غلط باتیں کیوں پھیلائی جاتی ہیں، بھئی میں کام کررہی ہوں ، میں نے کام چھوڑا نہیں ہے ، جب کوئی اچھا کام آفر ہو گا میں ضرور کروں گی، ابھی کردار ایسے نہیں مل رہے کہ جس کے لئے میں‌ہاں کر دوں. انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو میری آج بھی ضرورت ہے ، کون کہتا ہے کہ انڈسٹری کو میری ضرورت نہیں ہے. فلمسٹار میرا نے یہ بھی کہا کہ میں فلاحی کام کرنا چاہتی ہوں اس میں مجھے حکومتی مدد کی ضرورت ہے لیکن میرے اس کام کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر دی جاتی ہیں.

حالانکہ فلاحی کام سے تو بہت سارے لوگوں کی مدد ہوجاتی ہے ، میرا نے کہا کہ” فلمیں میری پہچان ہیں میں ان کو کبھی بھی نہیں چھوڑ سکتی ،” مجھے کچھ فلمیں آفر ہوئیں لیکن میرے پاس وقت کی کمی تھی کر نہ سکی ، جیسے ہی اب کوئی اچھی فلم آفر ہوئی ضرور کروں گی . واضح رہے کہ میرا وہ اداکارہ ہیں جو ہر وقت کچھ نہ کچھ ایسا بول دیتی ہیں جس سے وہ ہیڈ لائنز میں آجاتی ہیں .

 

یاسرہ نے بتا دیا اپنی کامیاب شادی کا راز

شاپنگ مال میں گئی تو کسی نے آواز لگائی آپ نے تباہی مچائی ہوئی ہے جویریا سعود

سائرہ بانو نے بھی انسٹاگرام جوائن کر لیا ، پرانی تصویر شئیر کی