ابو علیحہ کی ڈائریکشن میں تیار ہونے والی فلم جاوید اقبال کا کراچی میں پریمئیر بھی ہو گیا چند صحافیوں نے فلم دیکھ بھی لی وہ الگ بات ہے کہ کس صحافی کی فلم دیکھنے کے بعد کیا رائے تھے لیکن فلم کی ریلیز تاحال تاخیر کا شکار ہے ۔اب خبریں سامنے آرہی ہیں کہ فلم کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جائیگا کب ریلیز کیا جائیگا اس کی تفصیلات سامنے آنا ابھی باقی ہیں۔گزشتہ روز ابو علیحہ نے ٹویٹر پر ایک سکرین شاٹ شئیر کیا جس میں لکھا ہوا ہے ہ فلم جاوید اقبال کو اب او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جائیگا ۔دوسری طرف فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے یاسر حسین کہتے ہیں کہ سب کو سوچنا چاہیے کہ آخر اس فلم میںایسا کیا ہے جو بین کر دی گئی ہے آڈینز کو فیصلہ کرنے دیا جانا چاہیے کہ فلم کیسی بنی ہے بین کرنے کی تُک تاحال ہمیں سمجھ نہیں آسکی ۔
یاد رہے کہ فلم جاوید اقبال کو حال ہی میں ایشین فلم فیسیٹول میں بہت سراہا گیا ہے یاسر حسین کو بہترین اداکار کا جبکہ ابو علیحہ کو بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ ملا ہے اور اب خبریں یہ بھی ہیں کہ یہ فلم برلن انٹرنیشنل فلم فیسیٹیول میں بھی جا رہی ہے ۔فلم کو بین الاقوامی سطح پر سراہے جانے کے حوالے سے ڈائریکٹر ابو علیحہ اور ایکٹر یاسر حسین کہتے ہیں کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہماری اس کوشش کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے اسے باقاعدہ ایوارڈز مل رہے ہیں اور اپنے ملک میں اس کی ریلیز تاحال تاخیر کا شکا ر ہے ۔