فلم جوائے لینڈ رواں برس ریلیز ہوگی ڈائریکٹر صائم صادق

0
55

فلم جوائے لینڈ پاکستان کی پہلی فلم جس کو نہ صرف کانز فلم فیسٹیول میں‌پیش کیا گیا بلکہ اسے اس عالمی فلمی میلے میں‌ ایوارڈ سے بھی ملا، عالمی میلے سے ایوارڈ جیتنے کے بعد پاکستانی شائقین نے بھی ڈیمانڈ تھی کہ اسے یہاں اپنے ملک میں‌بھی ریلیز کیا جائے.
تاہم ڈائریکٹر صائم صادق نے خوشخبری سنا دی ہے اور کہا ہے کہ رواں برس ہی موسم سرما میں فلم جوائے لینڈ کو سینما گھروں‌کی زینت بنایا جائے گا.اس خبر سے شائقین میں‌ خوشی کی

لہر دوڑ گئی ہے.صائم صادق کا یہ بھی ماننا ہے کہ فلم سینسر بورڈ ان کی فلم پر اعتراض نہیں
کریں گے، کیونکہ اس میں ایسا کوئی منظر یا ڈائیلاگ نہیں جو متنازع یا فحش ہو۔ فلم کی کہانی ”جنسی انقلاب ” ایک پدرشاہی خاندان کے سب سے چھوٹے بیٹے کی کہانی سناتی ہے جس سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ بیٹا پیدا کرے لیکن وہ ایک ڈانس تھیٹر کا حصہ بن جاتا ہے جہاں وہ اس کی خواجہ سرا ڈائریکٹر کی محبت میں مبتلا ہوجاتا ہے، فلم میں خواجہ سراہوں کی زندگی میں پیش آنے والے مشکل حالات کو بھی فلمایا گیا ہے۔۔فلم کی کاسٹ میں ثروت گیلانی، ثانیہ سعید، علی جونیجو، علینہ خان اور رستی فاروق شامل ہیں. فلم جوائے لینڈ کی ریلیز کا پاکستانی بے صبری سے انتظار کررہے ہیں.

Leave a reply