فلم جوائے لینڈ کی نمائش پر پابندی لگوانے کی ایک اور کوشش ناکام

0
43

فلم جوائے لینڈ جس کو پنجاب میں‌تاحال نمائش کی اجازت نہیں ملی ، صوبہ سندھ میں اس فلم کی نمائش کامیابی سے جاری ہے ، لوگوں کی ایک بڑی تعداد فلم دیکھنے کےلئے سینما گھروں کا رخ کررہی ہے. تاہم ایک طبقہ ایسا ہے کہ جو مسلسل اس کوشش میں ہے کہ فلم کی نمائش کو کسی نہ کسی طریقے سے روکا جائے. ایسی ہی ایک کوشش پہلے بھی ہو چکی ہے لیکن سندھ کی ایک عدالت نے اس کوشش کو ناکام بناتے ہوئے کہا کہ فلم دیکھے بغیر کوئی کیسے کہہ سکتا ہے کہ فلم کی نمائش پر روک لگا دی جائے . ایسی ہی ایک کوشش حال ہی میں کی گئی ہے اور سندھ ہائی کوٹ میں ایک شہری نے درخواست دیکر کہا کہ فلم کی نمائش پر پابندی لگائی جائے کیونکہ یہ غیر اخلاقی کہانی پر مبنی ہے. اس پر عدالت نے کہا کہ کوئی بھی عدالت اس چیز کا فیصلہ نہیں کر سکتی ہے کہ کون سی فلم دیکھی جا سکتی ہے اور کونسی نہیں غیر ضروری سنسر شپ آزادی

رائے پر قدغن لگانے کے مترداف ہے لہذا ہم ایسا نہیں‌کر سکتے . عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ فلم کو سنسر بورڈ نے مکمل جانچ کے بعد نمائش کی اجازت دی۔ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ درخواست گزار نے فلم کے سرٹیفیکیشن کے عمل میں کسی قانونی خامی کی نشاندہی نہیں کی۔عدالتی فیصلے میں یہ بھی نشاندہی کی گئی کہ آرٹیکل 19 کے تحت فلم ساز کو بھی اظہار رائے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔ کوئی معقول وجہ ہو تو سنسر بورڈ یا صوبائی مجاز اتھارٹی ہی فلم پر پابندی لگا سکتی ہے۔یوں‌جوائے لینڈ کی ریلیز پر پابندی کی درخواست ایک بار پھر مسترد کر دی گئی ہے.

Leave a reply