اداکار و ڈائریکٹر سرمد سلطان کھوسٹ جن کی پچھلی فلم ” زندگی تماشا” تنازعات کا شکار ہونے کے باعث نمائش سے روک دی گئی تھی لیکن ان کی حالیہ فلم کملی کو وفاق،سندھ اور پنجاب سنسر بورڈز کی جانب سے نمائش کے لئے سنسر سرٹیفیکیٹ جا ری کر دیا گیا ہے.تین جو کو سینما گھروں کی زینت بننے والی اس فلم میں نمرہ بُچہ،ثانیہ سعید ، خواجہ حمزہ، عمیر رانا اور صبا قمر اہم کرداروں میں نظر آئیں گے. فلم کا بہشتر حصہ چکوال کی سائیڈ پر شوٹ ہوا ہے کہانی جیسی لکھی گئی اس کے لئے پہاڑوں اورندیوں کی لوکیشن درکار تھی ، فلم میں چھ گانے ہیں جو عاطف اسلم ،زیب بنگش ریشماں ،سہیل شہزاد ،آمنہ راہی ،زینب فاطمہ سلطان اور نمرہ گیلانی نے گائے ہیں.صبا قمر کا دعوی ہے کہ انہوں نے پہلی بار ایسا کردار کیا ہے.صبا بتاتی ہیں کہ انہیں ایک شوٹ پانی اندر ایک منٹ‌تک رہ کر کرنا تھا جیسے ہی وہ پانی میں گئیں تو ان کے گھٹنے کو لوہے کا سریا لگ گیا اور وہ شدید تکلیف میں آگئیں لیکن انہوں نے پانی اندر ہی وہ سریا پکڑے رکھا تاکہ ان کا سین مکمل ہوجائے لیکن سین اوکے ہونے کے بعد جب وہ باہر آئیں تو تب تک ان کی حالت بہت زیادہ خراب ہوچکی تھی.اسی طرح‌سے سے عمیر رانا بھی کہتے ہیں ان کا کردار ایسا ہے کہ جو گائوں سے شہر پڑھنے لکھنے کو جاتا ہے اور پڑھ لکھ کر گائوں کی واپسی کر لیتا ہے.سرمد کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے کام کی وضاحت کرنی نہیں آتی کہ انہوں نے کیسا کام کیا ہے.

Shares: