فلم کملی نے پانچ کروڑ کا بزنس کر لیا

سرمد سلطان کھوسٹ کی ڈائریکشن میں تیار کردہ فلم کملی نے پانچ کروڑ کا بزنس کر لیا ہے. فلم تین جون کو سینما گھروں میں لگی تھی تب سے اب تک فلم کا بزنس پانچ کروڑ ہو گیا ہے. اور یہ بزنس کوئی معمولی بزنس نہیں ہے کیونکہ کورونا کے بعد ابھی تک جتنی بھی فلمیں نمائش پذیر ہوئی ہیں ان میں سے کملی کا بزنس سب سے زیادہ ہے. فلم کو ابھی بھی لوگ جا کر دیکھ رہے ہیں. فلم کو نوجوان نسل کے ساتھ ہر عمر کے لوگ پسند کررہے ہیں. فلم میں کوئی آئٹم نمبر نہیں ہے نہ ہی دھوم

دھڑکے والا میوزک ہے اس کے باوجود فلم کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے.فلم میں صبا قمر کی اداکاری کو بہت سراہا جا رہا ہے .کہا جا رہا کہ شاید یہ صبا قمر کی زندگی کا یادگار اور بہترین کردار ہے جو انہوں نے اس انداز سے نبھایا ہے کہ دیکھنے والوں‌کو رونگھٹے کھڑے ہوجاتے ہیں. فلم میں جس سماجی ایشو کو اٹھایا گیا ہے اس پر لوگ عموما بات کرنا پسند نہیں کرتے.فلم کسی بہت بڑے ہیرو کو لیکر نہیں بنائی گئی بلکہ اس میں ایک نئے لڑکے کو متعارف کروایا گیا ہے.اس کے علاوہ جو میوزک اور گانے ہیں ان پر کوئی ڈانس نہیں‌دکھایا گیا لیکن اس کے باوجود فلم شائقین نے بہت زیادہ پسند کی ہے . اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اگر کسی بھی ایشو کو فلم کے زریعے طریقے سے ہائی لائٹ کیا جائے تو لوگ ضرور دیکھتے ہیں.

Comments are closed.