جنسی زیادتی پر بننے والی پہلی پاکستانی فلم کب پیش کی جائے گی؟
اسلام آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)جنسی زیادتی پر بننے والی پہلی فلم لالی جو کے 28 جون کو سوشل میڈیا پر ریلیز ہو رہی ہے پاکستانی فلم رائٹر میر ذیشان علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم "لالی” بنیادی طور پر ایک ایسے باپ کی کہانی ہے کہ جو موجودہ نظامِ انصاف سے مایوس ہو چکا ہے اور وہ انصاف یا اپنا ہر فیصلہ خود کرنے ہر مجبور ہو جاتا ہے یہ فلم انشاءاللہ 28 جون کو ہمارے بوسیدہ نظام کا پردہ چاک کرنے والی ہے میر ذیشان کہتے ہیں کہ میں اپنے کچھ دوستوں کا بہت شکر گزار ہوں جنہوں نے اس فلم کو مکمل کرنے میں میرا ہر قدم پر ساتھ دیا مشارب اقبال جنہوں نے یہ فلم ڈائریکٹ کی اس کے علاوہ اسرار احمد اور معاز گیلانی جن کے تعاون سے یہ فلم مکمل ہوئی امید یے کے یہ فلم مداہوں کو پسند آئے گی.