فلمساز اپنی فلموں کے ذریعے بحثیت قوم اپنے ذاتی تشخص کی بحالی کو یقینی بنائیں۔ سیکرٹری اطلاعات

فلم ابلاغ عامہ کا ایک طاقتور ذریعہ ہے۔فلم محض تفریح تک محدود رکھنا خود اس میڈیم کے ساتھ زیادتی ہے۔ فلمیں بیک وقت ہماری ثقافت اقدار، معاشرت یہاں تک کے ہماری سیاسی، معاشی و جغرافیائی حالات تک کی عکاسی کر رہی ہوتی ہیں اس لیے فلم کو نا صرف اپنی نسلوں کی تربیت اور کردار سازی کا ذریعہ بنایا جا سکتا ہے بلکہ فلم کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر ملک و ملت کے سافٹ امیج کی ہمواری کا بھی کام لیا جا سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت فلمسازی کی صنعت کے فروغ کے لیے ہر ممکن سہولت مہیا کرنے کے لیے تیار ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے لاہور میں فقید المثال فلم پروڈکشن سینٹر اینڈ کمپلیکس کے قیام کا اعلان خوش آئند ہے۔

ان خیالات کا اظہار سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب آصف بلال لودھی نے آج الحمراء کلچرل کمپلیکس میں فلم پروڈکشن سینٹر اور کمپلیکس کے قیام کے لیے زمین کے انتخاب اور تعمیراتی کام کے آغاز کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹریز کلچر اور ایڈمن کے علاؤہ پاکستان کے معروف فلمساز اور پروڈیوسر سید نور اور چیئرمین پنجاب سینسر بورڈ چوہدری گل زمان نے خصوصی شرکت کی۔

ہمیں اپنی تاریخ اور ہیروز کو تلاش کرنا چاہیئے ارطغرل غازی کو پی ٹی وی پر نشر کرنے پر شان شاہد کی تنقید

ترک ڈرامہ’ارطغرل’دیکھنا جائزنہیں ہے ، جامعۃ‌العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاون، فتوے سے نئی بحث چھڑگئی سچا،کون جھوٹا کون ؟

ترک سیریز ارطغرل غازی یکم رمضان سے پی ٹی وی پر نشر کی جائے گی

سیکرٹری اطلاعات و ثقافت نے فنون لطیفہ کے فروغ وزیر اعلیٰ کے خصوصی اقدامات کو سراہتے ہوئے سید نور کے توسط سے فلمسازوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی فلموں کو نوجوانوں کی اخلاقی و معاشرتی تربیت کا ذریعہ بنائیں انہیں اپنی اقدار سے محبت کرنا سیکھائیں۔ مغربی ثقافت کی بے جا تشہیر کی بجائے مقامی ثقافت کے تحفظ پر توجہ دیں۔ ہمارے لباس ہمارے الفاظ ہماری تہذیب ہماری ثقافت کے آ ئینہ دار ہیں مقابل تہذیبوں کا اثر قبول کر کے انہیں اپنے کلچر کا حصہ بنا لینا ہم ہماری پہچان چھین لے گا۔ فلمساز اپنی فلموں ذریعے بحثیت قوم اپنے ذاتی تشخص کی بحالی کو یقینی بنائیں۔ صوبائی سیکرٹری نیایڈیشنل سیکرٹری کلچر کو ہدایت کی کہ وہ سید نور صاحب کی رہنمائی میں کمپلیکس کے لیے موزوں لوکیشن اور عمارت کی تعمیراتی ڈیزائن کی تیاری پر کام کا آغاز کریں۔ اجلاس میں کمپلیکس کی لوکیشن کے انتخاب کے حوالے سے مختلف تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Shares: