ہالی ووڈ کی اینیمیٹڈ فلم آن وارڈ کا نیا ٹیزر سامنے آ گیا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اینیمیٹڈ فلم آن وارڈ کا نیا ٹیزر جاری کر دیا گیا
اس فلم کی کہانی دو بھائیوں کی ہے جن کی چلبلی اور شرارتی سی حرکتیں ہر ایک کوخوب محظوظ کرتی ہیں جبکہ یہ دونوں بھائی مسلسل اپنے اندر موجود جادووئی صلاحیتوں اور کھوج کی جستجو میں رہتے ہیں یہ جانطنے کے لئے کہ ان میں جادوئی صلاحیت ہیں بھی کہ نہیں اور اسی حقیقت کو سمجھنے کے لیے دونوں اوٹ پٹانگ حرکتیں کرتے ہیں
فلم آن وارڈ میں ٹام ہالینڈ، کرس پٹ، جولیا لوئس سمیت دیگر فنکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جبکہ اس فلم کی ہدایات ڈین اسکنلون نے دی ہیں
مذکورہ فلم 6 مارچ کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی







