ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کی کی آنے والی فلم ’’پٹھان‘‘ بلاک بسٹر ہے-

باغی ٹی وی : شاہ رخ خان 4 سال کا طویل بریک لے کر فلم ’’پٹھان‘‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں واپسی کررہے ہیں جہاں شاہ رخ خان کے مداح فلم ’’پٹھان‘‘ کا ٹیزر دیکھ کر بے حد پرجوش ہیں، وہیں اداکار سلمان خان نے بھی شاہ رخ خان کی آنے والی فلم کے بارے میں بڑی پیشگوئی کی ہے۔

شاہ رخ خان 4 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کیلئے تیار

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’پٹھان‘‘ کے پروڈیوسر آدیتیہ چوپڑا نے حال ہی میں سلمان خان کو فلم کی 20 منٹ کی فوٹیج دکھائی ہے اس فوٹیج میں سلمان خان بھی موجود ہیں دراصل فلمساز نے ہدایت کار سدھارتھ آنند کے ساتھ مل کر ان مخصوص مناظر کے وی ایف ایکس کا کام مکمل کرلیا ہے اور اسی وجہ سے آدیتیہ چوپڑا کو اس پر سلمان خان کی رائے چاہئے تھی

فلم کے مناظر دیکھنے کے بعد سلمان خان نے شاہ رخ خان سے فون پر بات کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ان کی فلم بلاک بسٹر ہے وہ پریشان نہ ہوں کیونکہ یہ فلم باکس آفس پر نیا معیار قائم کرے گی۔

اس کے علاوہ سلمان خان نے ایکشن موڈ میں آنے کے لیے شاہ رخ خان کی طرف سے کی جانے کوششیں اور فلم کی شاندار کامیابی کے لیے انہیں ایڈوانس مبارکباد دی۔

شاہ رخ خان کا اپنا او ٹی ٹی پلیٹ فارم لانچ کرنے کا عندیہ

واضح رہے کہ قبل ازیں شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر ایک ٹیزر ویڈیو جاری کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ان کی فلم”پٹھان” 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہوگی-

شاہ رخ خان نے اپنی فلم ”پٹھان” کا ٹیزر شئیرکرتے ہوئےلکھا تھا کہ معلوم ہے کہ مجھے دیر ہوئی، لیکن واپسی کی تاریخ یاد رکھیں، انہوں نے کہا کہ پٹھان کا وقت شروع ہوا چاہتا ہے

اس ٹیزر میں شاہ رخ خان، دپیکا پڈوکون اور جان ابراہام کو دکھایا گیا تھا جو فلم کے مرکزی کردار پٹھان کے بارے میں بات کررہے ہیں فلم کو ہندی، تیلگو، اور تامل زبانوں میں ایک ساتھ ریلیز کیا جائے گا۔

شاہ رخ خان نے سلمان خان کو پیچھے چھوڑدیا

انڈین ایکسپریس نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ ایسا مانا جارہا ہے کہ پٹھان کی کہانی کو سلمان خان کی ٹائیگر سیریز اور ہرتیک روشن۔ ٹائیگر شیروف کی فلم وار کے ساتھ جوڑا جائے گا۔

ایسا بھی خیال کیا جارہا ہے کہ سلمان خان بھی پٹھان میں مختصر کردار ادا کریں گے جبکہ شاہ رخ خان بھی ٹائیگر سیریز کی تیسری فلم میں مختصر کردار ادا کریں گے، جس کی شوٹنگ جاری ہے۔

واضح رہے شاہ رخ خان، جان ابراہم کے ساتھ پہلی بار جبکہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ چوتھی فلم میں نظر آئیں گے، دیپیکا اس سے پہلے اوم شانتی اوم، چنئی ایکسپریس اور ہیپی نیو ایئر میں شاہ رخ کے ساتھ آ چکی ہیں۔

عامر خان نے دوسری اہلیہ سے علیحدگی کی وجہ بتا دی

Shares: