اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار و میزبان فہد مصطفی کی فلم قائداعظم زندہ باد کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی ہے جس کو مداحوں کی طرف سے بھر پور پذیرائی ملی ہے-

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ہدایت کار نبیل قریشی نے فلم کا پوسٹر شئیر کیا- جاری کی گئی تصویرکو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ تصویر بہت جانداراورمعنی خیز ہے۔


فلم کے ہدایتکارنبیل قریشی نے تصویرشئیرکرتے ہوئے لکھا کہ ’کبھی سوچا ہے نوٹ پر قائد اعظم کی تصویر کیوں ہے؟


دوسری جانب ماہرہ خان نے بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر فلم کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے یہی سوال کیا کہ کبھی سوچا ہے نوٹ پر قائد اعظم کی تصویر کیوں ہے؟

قائداعظم زندہ باد کے لئے پاکستانی فنکاروں سمیت پاکستانی کرکٹرز اور صارفین نے بھی نیک خواہشات کرتے ہوئے کہا کہانہیں فلم کے ریلیز ہونے کا بے تابی سے انتظار ہے-


یاد رہے کہ فلم ‘قائداعظم زندہ باد’ کی کہانی ایکشن اور کامیڈی پر مبنی ہے، جو ایک پولیس اہلکار کے کردار کے گرد گھومتی ہے پولیس اہلکار کا کردار فہد مصطفی نبھارہے ہیں امید کی جا رہی ہے کہ فلم کو عید الاضحی پر ریلیز کیا جائے گا۔ مذکورہ فلم رواں برس کی بڑی فلموں میں سے ایک قرار دی جارہی ہے۔

Shares: