فلم قائداعظم زندہ باد کا ٹریلرجاری کر دیا گیا

نبیل قریشی کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم قائداعظم زندہ باد کا گزشتہ روز کراچی میں ٹریلر ریلیز کیا گیا ،اس موقع پر ماہرہ خان ،فہد مصطفی ، جاوید شیخ و دیگرموجود تھے ان کی حوصلہ افزائی کےلئے وہاں شوبز انڈسٹری کے بہت سارے ستارے پہنچے جن میں ہمایوں سعید اور ندیم بیگ کا نام قابل زکر ہے۔ ماہرہ خان اور فہد مصطفی کافی خوش دکھائی دے رہے تھے ۔ماہرہ خان اور فہد مصطفی دونوں پہلی بار کسی فلم میں دکھائی دے رہے ہیں ۔اس سے قبل دونوں نے کسی کمرشل تک میںکام نہیں کیا ۔یہ پہلا موقع ہے کہ ان دونوں کو ان کے پرستار ایک ساتھ دیکھیں گے ۔

فلم کی کہانی فضا علی مرزا اور نبیل قریشی نے لکھی ہے ۔فلم کی کاسٹ میں ماہرہ خان اور فہد مصطفی کے ساتھ جاوید شیخ، سلیم معروج ،قوی خان ،نئیر اعجاز ،محمود اسلم اور اسد علی پلیجو و دیگر کے نام شامل ہیں ۔فلم عید الاضحی پر ریلیز کی جا رہی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ فلم اپنی منفرد کہانی کی وجہ سے نہ صرف شائقین کی توجہ حاصل کریگی بلکہ تازہ ہوا کا جھونکا بھی ثابت ہو گی ۔فلم کا ٹریلر دیکھ کر شائقین کافی پرجوش ہیں ان کا کہنا کہ ہم بے چینی سے فلم کی ریلیز کا انتظار کررہے ہیں۔فہد اور ماہرہ کی جوڑی کیا رنگ لاتی ہے یہ تو ریلیز کے بعد ہی پتہ چلے گا لیکن فلم کا ٹریلر بتا رہا ہے کہ سٹوری روٹین سے ہٹ کر ہے۔فلم کی ساری کاسٹ کا کہنا ہے کہ قائداعظم زندہ باد کی ساری ٹیم نے نہایت ہی محنت سے کام کیا ہے ۔

Comments are closed.