عید الاضحی کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم قائداعظم زندہ باد جس کا شائقین بے چینی سے انتظار کررہے ہیں اسکا پریس میٹ اپ آج لاہور میںہوگا اس موقع پر فلم کی مرکزی کاسٹ کیساتھ ڈائریکٹر اور پرڈیوسر بھی ہوں گے. فلم قائداعظم زندہ باد کی پریس میٹ اور پریمئیرکے لئے اس وقت کاسٹ اور ڈائریکٹر پرڈیوسر لاہور پہنچ چکے ہیں. فلم کا پریمئیر پانچ جولائی کو لاہور میں کیا جا رہا ہے. فلم جو کہ کامیڈی ایکشن ہے اس میں فہد مصطفی پہلی بار ایکشن کرنے جا رہے ہیں انہوں نے اس سےپہلے جتنی بھی فلمیںکی ہیں ان میں اس طرحکا ایکشن نہیںہے جس طرح سے اس فلم میں انہوں نے کیا ہے.دوسری طرف ماہرہ خان اور فہد مصطفی پہلی بار
ایکساتھ نظر آرہے ہیں اس فلم کی لکھاری اور پرڈیوسر فضا علی کہتی ہیں کہ ہم جب فلم کی کہانی لکھ رہے تھے تو ہمارے ذہنوں میںپہلی چوائس ماہرہ خان اور فہد مصطفی ہی تھے خوش نصیبی سے انہوں نے ہاں بھی کردی.ماہرہ خان اپنی اس فلم کے ھوالے سے کہتی ہیں کہ کہانی سنتے ہی اتنی اچھی لگی کہ فورا ہاں کردی. قائداعظم زندہ باد کے ساتھ فلم لفنگے اور لندن نہیں جائونگا ریلیز ہونے جا رہی ہیں.ان دونوں فلموں کی پرموش زور و شور سے جاری و ساری ہے.مقابلے کی اس فضا میں کونسی فلم کتنا شائقین کے دل کے تاروں کو چھوتی ہے اسکے لئے ہم سب کو کرنا پڑے گا عید کا انتظار.