فضا علی مرزا اور نبیل قریشی کی فلم قائداعظم زندہ باد کا پریمئیر آج لاہور میں ہوگا پریمئیر میں فلم کی مرکزی کاسٹ کے علاوہ شوبز سے جڑی دیگر شخصیات بھی ہوں گی. فلم کے پریمئیر پر بہت کم لوگوں کو مدعو کیا گیا ہے.مخصوص نشستیں رکھی گئی ہیں اور مخصوص لوگوں تک دعوت نامے پہنچ چکے ہیں. ماہرہ خان اور فہد مصطفی سمیت فضا علی مرزا اور نبیل لاہور میں ہی موجود ہیں. فلم کی لاہور میں پچھلے ایک ہفتے سے پرموشن جاری ہے کاسٹ مختلف شاپنگ مالز سمیت دیگر
جگہوں پر جاتی رہی اور وہاں جا کر اپنے پرستاروں سے ملتی رہی ان کو قائداعظم زندہ باد دیکھنے کےلئے پر جوش کرتی رہی.فلم کی پریس میٹ بھی ہو چکی ہے اور پرموشنز لاہور میںتقریبا آج ختم ہو چکی ہیں. بس اب اگر تیاریاں کی جا رہی ہیں تو وہ ہے جی فلم کا پریمئیر جس پر بہت کم لوگوں کو مدعو کیا گیا ہے.فلم کی پرموشنز جم کر کی گئیں ہیں اس میں کسی قسم کی کمی نہیں چھوڑی گئی.اب دیکھنا یہ ہے کہ فلم شائقین کو کتنی پسند آتی ہے.فلم کی کاسٹ ڈائریکٹر اور رائٹر کافی پرجوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ ان کی فلم لوگوں کو سینما گھروں میںبار بار آنے پر مجبور کریگی.یاد رہے کہ فلم کی مرکزی کاسٹ میں ماہرہ خان اور فہد مصطفی ہیں دونوں پہلی بار ایک دوسرے کے ساتھ کام کررہے ہیں.