اسلام آباد :پاکستانی اداکاروں نے بھی اب اس انداز کی فلمیں بنانا شروع کردی ہیں کہ اگرفلم پسند نہ بھی آئے تو فلم کا تصورلاکربھی لطف اندوزہوجایاسکتا ہے، ایسے ہی جیسے حال میں میں ایک ایسی فلم کی عکس بندی ہونے جارہی ہے، جس کے نام میں بھی مٹھاس اورسکون ہے،
شوبزانڈسٹری سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یہ فلم "قلفی "کے نام سے پیش کی جائے گی ،اداکار معمررانا اور ثناءفخر فلم”قلفی“ میں اہم کردار ادا کریں گے۔ سلیم داد کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم”قلفی“ میں معمر رانا اور ثناءفخر ایک ساتھ دکھائی دیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ولی حامد علی، مریم انصاری اور شمائل خان شامل ہیں،
ہدایت کارسلیم داد کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہےکہ ان کا کہنا ہےکہ فلم کی عکس بندی27نومبر کو کراچی میں شروع کی جائے گی جو آئندہ سال عیدالفطر پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔یہ بھی امید کی جارہی ہےکہ یہ فلم اس سیزن میںپیش کی جائے گی جب پاکستان میں "قلفی”کاسیزن عروج پرہوگا