بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان کی آنے والی نئی فلم ’رادھے: موسٹ وانٹڈ بھائی ‘ کے ٹریلر اور ریلیز شدہ گانے ‘سیٹی مار’ کو بے پناہ پذیرائی مل رہی ہے اب شائقین کو فلم کی ریلیز کی بے صبری سے انتظار ہے-
باغی ٹی وی : فلم کی تیاری کے حوالے سے اپنے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں سلمان خان کا کہنا تھا کہ اس فلم میں ایکشن سین بہت مشکل تھے اگر اس عمر میں کوئی اداکار فلم میں ایکشن سین کرسکتا ہے تو وہ رومانس بھی کرسکتا ہے –
ہیروئن دیشا پاٹنی کے حوالے سے کہنا تھا کہ انہوں نے بہت اچھا کام کیا ہے اور وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔
سلمان خان کا ازراہ مذاق کہنا تھا کہ فلم میں دونوں ہم عمر لگ رہے ہیں، مطلب وہ میری عمر کی نہیں بلکہ میں ان کی عمر کا لگ رہا ہوں۔
خیال رہےکہ 55 سالہ سلمان خان کی نئی فلم میں ان کی ہیروئن ان سے 27 سال چھوٹی ہیں۔
سُپر اسٹار نے فلم میں بوسے کے منظر سے متعلق بتایا کہ اس فلم میں ایک بوسے کا سین ضرور ہے لیکن وہ دیشا کے ساتھ نہیں ہے وہ ٹیپ پر ہے یعنی وہ منہ پر ٹیپ رکھ کر فلمایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا سس فلم میں دھمال مستی اور میوزک بہت بڑھیا ہے ڈائیلاگ بازی ہے فلم بہت اچھی ہے عید پر ریلیز ہو گی اور مجھے امید ہے عوام کو پسند آئے گی-