اداکارہ ایمان علی جن کی حال ہی میں فلم ٹچ بٹن ریلیز ہوئی اس میں ان کو ایک خوبصورت کردار میں دیکھا گیا ، ایمان علی فلم میں نہایت ہی خوبصورت دکھائی دیں ان کے ساتھ مرکزی کردار فرحان سعید نے ادا کیا . ایمان علی کے بارے میں مشہور ہے کہ ان کے جو دل میں آتا ہے وہ بول دیتی ہیں اور کوئی بھی بات دل میں نہیں رکھتیں. ایمان علی نے حال ہی میں عفت عمر کے ساتھ انٹرویو میں ایک انکشاف کیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ بالی ووڈ فلم رئیس ماہرہ خان سے پہلے مجھے آفر ہوئی تھی،ایمان علی نے کہا کہ مجھے بالی وڈ سے ایک کال موصول ہوئی جس
میں کہا گیا کہ ہم آپ کو فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے مقابل ہیروئن کا کردار آفر کرنا چاہتے ہیں ۔جس پر میںنے ان سے سکرپٹ مانگا تو اس کے بعد وہ مجھ سے رابطے میں نہیں آئے اور کافی عرصے کے بعد مجھے پتہ چلا کہ میری جگہ ماہرہ خان کو کاسٹ کر لیا گیا ہے. انہوں نے کہا کہ میںنے ہمیشہ اپنی مرضی کے مطابق کام کیا ہے سکرپٹ پڑھتی ہوں اگر نہ پسند آئے تو انکار کر دیتی ہوں. ہاں جو سکرپٹ نہیں دیتے ان کے ساتھ کام کرنا پسند نہیں کرتی چاہے وہ کتنی ہی بڑی آفر کیوں نہ ہو. میں کام اپنی ہی شرائط پر کرتی ہوں .