لاہور : لاہور کے سینما گھروں میں پھر رونقیں بحال ہونے لگیں. اداکاراور ہدایتکار ارباز خان کی فلم ’’ راؤنڈ اباؤٹ ‘‘ شہر کے سینما گھروں میں ریلیز کردی گئی، فلم کی کہانی ایکشن اور رومانس پر مبنی ہے۔ اس فلم کے ریلیز ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ رش دیکھنے میں آیا ہے.
یاد ہے کہ اس فلم کے حوالے سے کافی دنوں سے شہر بھر میں مختلف سینماگھروں میں مارکیٹنگ کی جارہی تھی اور اس کے اہم پہلووں پر روشنی ڈالی جارہی تھی تاکہ بڑی تعداد اس فلم کو دیکھ سکے، فلم کی مرکزی کاسٹ میں اداکار ارباز خان ، ماہی خان، آصف خان، افتخار ٹھاکر سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ فلم کو شہر کے 30 سے زائد سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا ہے۔








