کارتک آریان جن کو ان کی فلم بھول بھلیاں ٹو نے نمبر ون ہیروز کی صف میں لا کر کھڑا کر دیا ہے،وہ آج کل فلم شہزادے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ کارتک نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ ایک بورڈ کے پیچھے چھپے ہوئے ہیں، انہوں نے اس تصویر میں اپنی شکل نہیں دکھائی۔ ہم اس بورڈ پر صرف ایک چیز دیکھ سکتے ہیں اور وہ ہے بورڈ پر لکھا ہوا ”شہزادہ“ ۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے، کارتک نے لکھا، ” فلم کا زبردست کلائمیکس شوٹ کروا کے دس گھنٹے سویا، کلائیکمس ایکشن سے بھرپورتھا اور اس قسم کا ایکشن میں نے پہلی بار کیا ہے ۔کارتک نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بالی وڈ میں اپنے
گیارہ سالہ سفر کو یاد کیا انہوں نے کہا کہ مجھے اس سفر میں کچھ ایسے لوگ بھی ملے جنہوں نے میری صلاحیتوں پر اعتبار کیا حالانکہ وہ مجھے پہلے سے نہیں جانتے تھے نہ انہوں نے میرا کام دیکھ رکھا تھا نہ ان کو انداہ تھا کہ میں کیا کر سکتا ہوں کیا نہیں لیکن انہوں نے میرا ساتھ دیا اور میں نے اپنی صلاحیتوں کو آزمایا اور جو کام ملا کیا۔مجھے خوشی اور فخر ہے کہ میں نے اپنے کیرئیر میں کسی مدد نہیں لی کام نہیں مانگا میں آج جس بھی مقام پہ ہو ں اپنی محنت سے ہوں۔مجھے فخر ہے ان لوگوں پر بھی جنہوں نے میری صلاحیتوں پر بھروسہ کیا۔
فلم شہزادہ سے ہٹ کر ہم دیکھیں تو کارتک آریان فلم ستیا پریم کی کتھا میں کائرہ ایڈوانی کے ساتھ نظر آئیں گے اس فلم کو سمیر وڈوانس ڈائریکٹ کررہے ہیں۔